کیا آپ جانتے ہیں۔44

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کی افسانوی شخصیت مُلّا نصیر الدین کی یاد میں 63 سال سے ایک فیسٹیول منایا جاتا ہے؟

1851346
کیا آپ جانتے ہیں۔44

کیا آپ کو معلوم ہے کہ طنزومزاح کی وجہ سے عالمی شہرت کی حامل ترکی کی افسانوی شخصیت مُلّا نصیر الدین  کی یاد میں 63 سال سے ایک فیسٹیول منایا جاتا ہے؟

 

ترک ثقافت کی اہم ترین شخصیات میں سے مُلّا نصیر الدین  کی یاد تازہ کرنے کے لئے ہر سال ماہِ جولائی میں قونیہ کی تحصیل آق شہر میں نصیر الدین  میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ میلہ پہلی دفعہ 21 جون 1959 میں منعقد ہوا ۔ اپنی تاریخ کے اعتبار سے یہ ترکی کے قدیم ترین میلوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

مُلّا نصیر الدین ایک ترک عوامی عالم ہیں جن کا دورِ حیات  13 ویں صدی سے متعلق ہے۔ انہیں پرانی اور نئی نسلوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گھُلانے مِلانے  والی  نفیس ذہانت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ ان کے لطیفے صرف ہنساتے ہی نہیں بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کرتے ہیں۔ اپنی رنگین اور ذہین شخصیت، اُمید بخش سوچ،  اپنے گدھے، شاگرد اور جُبّے  کے ساتھ مُلّانصیر الدین     بلقان سے لے کر وسطی ایشیاء تک تمام انسانیت کو دوستی ، امن اور تحّمل و بردباری کا پیغام  دیتے ہیں۔  مزاح و ظرافت کے ساتھ گھُلی مِلی  ذہانت کے ساتھ وہ آج بھی لاکھوں انسانوں کے دِلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں۔

 

ہر سال 5 سے 10 جولائی کی تاریخوں میں منعقد ہونے والا مُلّا نصیر الدین میلہ  1973 سے ایک ایسے بین الاقوامی ثقافتی میلے کا روپ دھار چکا ہے کہ جس میں دنیا بھر سے فن و ادب سے متعلقہ انسان شرکت کرتے ہیں۔ 5 جولائی کویہ میلہ  مُلّا نصیر الدین کو   ان کی  علامتی قبر سے جگانے اور آق شہر  کی گلیوں میں گھمانے سے شروع  ہوتا ہے اور  آق شہر کی جھیل کو جاگ لگانے کے بعد باقاعدہ  تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔ 6 دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں کانسرٹ دئیے جاتے ہیں، تھئیٹر پیش کئے جاتے اور نمائشیں لگائی جاتی ہیں، مصّنفین مدّاحوں کے لئے اپنی کتابوں پر دستخط   کرتے ہیں اور کھُلی نشستوں جیسی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں