کیا آپ جانتے ہیں۔42

کیا آپ جانتے ہیں۔42

1845593
کیا آپ جانتے ہیں۔42

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں ایک "عثمانی پیلس میوزک اکیڈمی آرکسٹرا" پایا جاتا ہے؟

 

لندن عثمانی پیلس میوزک اکیڈمی آرکسٹرا  کو کلاسیکی موسیقی کے دھن نواز، آرکسٹرا شیف اور موسیقار ایمرے آراجی نے قائم کیا۔ ایمرے آراجی  ایڈن برگ کی میوزک فیکلٹی سے ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد فن، قدیم طرزِ تعمیر، ادبیات ، تاریخ اور ڈپلومیسی کے ساتھ اپنے فطری رجحان کو گھُلا مِلا کر اپنے سے مخصوص موسیقی کیرئیر کو اپنائے ہوئے ہیں۔

 

ایمرے آراجی نے 1997 میں ترکی کے سفیر کے دورہ ایڈن برگ قونصل خانے کی مناسبت سے ترک مرکزی خیالوں پر مبنی  کانسرٹ دیا۔ اس کانسرٹ میں 19 ویں صدی کے عثمانی محل سے مخصوص بعض ترانوں اور رقص کے نمونوں   کو پہلی دفعہ پیش کیا گیا۔ کانسرٹ میں سلطان مراد پنجم، سلطان عبدالعزیز، دونیزتی پاشا اور گواتے لی پاشا کے بعض فن پاروں کو پہلی دفعہ گایا گیا۔ اس کانسرٹ نے مہمانوں کے دل موہ لئے۔ 6 ماہ بعد لندن میں اس کانسرٹ کو زیادہ بڑے پیمانے پر   دوبارہ پیش کیا گیا۔ ان کانسرٹوں کے ساتھ گہری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایمرے آراجی نے 'لندن عثمانی پیلس میوزک اکیڈمی آرکسٹرا ' کی بنیاد رکھی۔ اس اکیڈمی میں خاص طور پر عثمانی دور کی مغربی طرز کی موسیقی کو پیش کیا جاتا ہے۔ اکیڈمی کے کاموں میں یورپ کے موسیقی ادبیات میں ترکوں کو موضوع بنانے والے دیگر فن پاروں کو بھی منظر عام پر لانا شامل ہے۔

 

ایمرے آراجی  نے اپنے بین الاقوامی سطح کے کام کے ساتھ ترکی، انگلینڈ اور  یورپ کے درمیان ہی نہیں مشرق اور مغرب کے درمیان بھی موسیقی کا ایک مضبوط پُل قائم کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں