چشمہ شفاء۔43

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "صحت مند آنکھوں کے لئے گھریلو مشورے"

1845784
چشمہ شفاء۔43

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "صحت مند آنکھوں کے لئے گھریلو مشورے"۔

بعض سادہ تدابیر ہمیں آنکھوں کے سنجیدہ مسائل سے بڑے پیمانے پر بچا سکتی  ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ تدابیر کیا ہیں۔

 

1۔ بعض غذائیں  جو آپ کے دستر خوان پر ہونی چاہیئں۔

سبز پتّوں والی سبزیاں مثلاً پالک، ساگ، سلاد، سٹرس فروٹ مثلاً مالٹا، کینو، نارنجی اور  ہول ویٹ اناج کو استعمال کریں۔ ان غذاوں کا باقاعدہ استعمال صحت مند آنکھوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ان کے علاوہ  زِنک سے مالا مال سبزیاں یعنی پھلیاں اور مٹر، بڑا گوشت اور مرغی جیسے غذائیں آنکھوں کو تیز روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتی ہیں۔

وٹامن اے  کی حامل سبزیاں مثلاً گاجر، شکر قندی، لیک اور دھنیا ، ٹونا مچھلی، سامن مچھلی، بکری کا دودھ، انڈا اور کلیجی جیسی غذائیں نظر  کو کمزور ہونے سے بچاتی  ہیں۔

 

زیادہ بہتر نظر کے لئے:

  • بیٹا کیروٹین کے وسائل : بیٹا کیروٹین کی حامل غذاوں میں  گاجر، گاجر کا جوس، شکر قندی، کدو، مالٹا، مالٹے کا جوس، خربوزہ، آم، خوبانی، بند گوبھی، پالک، سرخ  موٹی مرچ اور مچھلی کا تیل شامل ہیں۔
  • وٹامن سی کے وسائل:وٹامن سی والی غذاوں میں سٹرس فروٹ اور ان کے جوس، چیری، رس بیری،  اسٹرابیری، کیوی، بروکولی، سبز اور سرخ مرچ، بند اور پھول گوبھی وغیرہ شامل ہیں۔
  • وٹامن ای کے وسائل:  گندم، بادام، بادام کا حلوہ، پستہ، پستے کا حلوہ، سورج مکھی کے بیج، السی کے بیج، ایووکیڈو اور انڈہ وٹامن ای کی حامل غذائیں ہیں۔
  • لوٹین اور زیازینٹین کے وسائل:  پالک ،  شلغم، سلاد، مٹر، مکئی ، بروکولی، کدو اورگاجر لوٹین اور زیازینٹین کے اہم وسائل ہیں
  • زِنک اور سیلینئیم کے وسائل: زِنک آنکھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ مونگ پھلی، کدو کے بیج، بھُنے چنے، خمیر والی غذائیں اور سمندری غذائیں زِنک سے مالا مال  غذائیں ہیں۔

 

1 میک اپ کے سامان کی تاریخ کا دھیان رکھیں۔

محلول اور کریم والے میک اپ کے سامان میں آسانی سے بیکٹیریا بن سکتے ہیں۔ لہٰذا آنکھوں کی صحت کے لئے آنکھوں پر استعمال کرنے والی اشیاء کو 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک استعمال نہ کریں۔ اگر کسی چیز سے انفیکشن ہوجائے تو اس کا سبب بن سکنے والی تمام اشیاء کو  پھینک دیں۔ پلکوں  پر اور آنکھو ں کے اندرونی کناروں پر آئی لائنر وغیرہ استعمال نہ کریں۔ یہ چیزیں آنکھوں کے مسام بند کر کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں۔

ہر شام سونے سے پہلے موزوں کلینزر کے ساتھ آنکھوں کے میک اپ کو اچھی طرح صاف کریں۔

 

2۔ کمپیوٹر پر کام کے دوران ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کا وقفہ:

کمپیوٹر آنکھوں کو تھکاتا اور خشک  کرتا ہے لہٰذا اگر آپ کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کے لئے آنکھوں کو اسکرین سے ہٹا کر دور  دیکھیں۔ کمپیوٹر کی اسکرین اور آنکھوں کے درمیان 50 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ کمپیوٹر کا بالائی حصہ آنکھوں کی سطح پر ہونا چاہیے۔

 

3۔ کانٹیکٹ لینز کی حفاظت

اگر آپ کانٹیکٹ لینز استعمال کرتے ہیں توان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ لینز لگانے اور اتارنے سے قبل ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔ لینز کی ڈبیا کے سلوشن کو تجویز کردہ مدت میں تبدیل کریں اور لینز کو تجویز کردہ مدت سے زیادہ لمبے عرصے تک استعمال نہ کریں۔

 

4۔ سن گلاسز استعمال کریں

آنکھوں کو سورج کی تیز روشنی سے بچانے کے لئے گرمی سردی ہر موسم میں دھوپ کا چشمہ استعمال کریں۔

5۔ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

سگریٹ نوشی بینائی میں پیلے نقطوں کی بیماری کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ موتیا بننے میں تیزی لاتی اور آنکھوں کو خشک کرتی ہے۔ آنکھوں کے شریانوں میں سختی لا کر ان کے بند ہونے اور اندھے پن  کا سبب بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں