کیا آپ جانتے ہیں۔40

کیا آپ جانتے ہیں۔40

1838021
کیا آپ جانتے ہیں۔40

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول کے تاریخی ہوٹل 'پیراپلاس' کو مشہور اوریئنٹ ایکسپریس کے لئے تعمیر کیا گیا؟

 

لگژری اوریئنٹ ایکسپریس 1888 میں پیرس سے روانہ ہوئی اور 80 گھنٹوں کے سفر کے بعد استنبول پہنچی۔ ایکسپریس کے مسافر اعلیٰ سطحی بیوروکریٹوں، فنکاروں اور ارسٹوکریٹوں پر مشتمل تھے۔ ٹرین کے یہ چنیندہ مسافر استنبول میں معیاری  اور لگژری  ہوٹلوں میں قیام کرنا چاہتے تھے لیکن  استنبول میں ایسا کوئی ہوٹل نہیں تھا۔  اس کمی کو پورا کرنے کے لئے 1892 میں پیرا پلاس ہوٹل کی تعمیر شروع ہوئی اور 3 سالوں میں ہوٹل مکمل ہو گیا۔

 

پیرا پلاس،  استنبول کی ثقافتی و سماجی سرگرمیوں کے مرکز اور چھوٹے یورپ کے نام سے پکارے جانے والے علاقے بے اوعلو  کی تیپے باش سمت  میں واقع ہے۔ استنبول کی شاندار ترین عمارتوں میں سے ایک پیرا پلاس ترکی میں یورپی معیاروں کا حامل پہلا ہوٹل ہے۔  1895 میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک خصوصی بیلے کے ساتھ ہوٹل کا افتتاح کیا گیا۔ یہ ہوٹل، شاہی محلاّت خارج ، استنبول کی، بجلی،   برقی لفٹ  اور گرم پانی  کی سہولیات کی حامل پہلی عمارت ہے۔

 

جنگ عظیم اوّل سے لے کر اب تک پیرا پلاس نے استنبول میں متعدد اہم واقعات دیکھےہیں۔ پیرا پلاس صرف ترکی میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فورم پر بھی ایک نہایت اہم علامت کی حیثیت رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں