کیا آپ جانتے ہیں۔ 38

کیا آپ جانتے ہیں۔ 38

1830606
کیا آپ جانتے ہیں۔ 38

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی میں ایک صحرا بھی پایا جاتا ہے؟

 

ترکی کا سب سے کم بارانی علاقہ 'قارا پنار' وسطی اناطولیہ میں واقع ضلع قونیہ کی تحصیل ہے۔

1950 کے سالوں میں بادی کٹاو کے نتیجے میں ایک لاکھ 3 ہزار ہیکٹر اراضی بنجر ہو گئی اور  ریتلے ٹیلوں  کی کثرت نے قارا پنار کو ایک صحرا میں تبدیل کر دیا۔

 

قارا پنار صحرا اپنے سبز  حصے کی وسعت کے اعتبار سے دنیا کے سرسبز  ترین صحرا وں میں شمار ہوتا ہے۔ 1959 میں ترک انجینئروں  اور مقامی عوام  کے باہمی تعاون سے علاقے کو بچانے کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا گیا اور قاراپنار کامیاب شجرکاری کی وجہ سے دنیا کے لئے مثال بن گیا۔ کٹاو کی وجہ سے صحرا میں بدلنے والے علاقے ماضی میں مکمل طور پر ریتلے ٹیلے تھے لیکن اس وقت علاقے میں درختوں سے بھرے جنگلات اور چراگاہیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ قدرتی آفت کے مقابل حاصل کردہ اس کامیابی کا مشاہدہ کرنے کے لئے ہر سال مختلف ممالک سے محققین علاقے کا دورہ کرتے ہیں۔

 

تاریخی شاہرائے ریشم پر واقع قاراپنار  اپنے صحرا کی وجہ سے بھی ا ور اپنی ٹیکٹونک جھیلوں کی وجہ سے بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ قدرت کا شاہکار یہ صحرا ترکی میں سفاری  کے لئے بھی نادر مقامات میں سے ایک کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں