کیا آپ جانتے ہیں؟ 37

کیا آپ جانتے ہیں؟ 37

1827343
کیا آپ جانتے ہیں؟ 37

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے شمال میں واقع شہر سینوپ اناطولیہ کے قدیم ترین شہروں میں سے  ایک ہے؟

 

سینوپ کا ماضی اس قدر قدیم ہے کہ صرف اس کے نام کے ساتھ ہی منسوب متعدد داستانیں سُنی جا سکتی ہیں۔ ان داستانوں میں سے ایک کے مطابق اس شہر کا نام یونانی دیومالا کے دریاوں کے دیوتا آسپوس  کی سینوپ نامی  'پانی کی پری'  بیٹی کے نام پر سینوپ پڑ گیا۔ کہانی کے مطابق زیوس پانی کی پری 'سینوپ' پر عاشق ہو گیا لیکن سینوپ اس سے ڈرتی تھی۔  زیوس نے سینوپ کو اٹھایا اور بحیرہ اسود کی جنت نظیر سرسبز ساحلوں پر لا چھوڑا۔ یہ ساحل آج سینوپ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ سینوپ شہر کے بارے میں  ایک اور داستان کے مطابق  امازون کی ملکہ سینووا کے نام پر اس شہر کا نام سینوپ پڑ گیا۔ اس خوبصورت شہر کا نام یونانی دیو مالا میں بھی  ملتا ہے اور اسے ازمنہ اُولی کے مفکرین میں سے دیوجانس کی  جائےپیدائش  کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔

 

سینوپ اپنے بے نظیر قدرتی حسن و جمال کے ساتھ بھی دیکھنے والوں کو مسحور کرتا ہے۔ یہ شہر سینکڑوں سالوں تک بندرگاہ  کا شہر رہا  اور اس نے حطیط، فریگ، لیدیا، پرس، یونان، بازنطین، سلجوق، جانداراوغلو اور عثمانی جیسی متعدد تہذیبوں کی میزبانی کی۔ شہر میں انسانی آبادی کی تاریخ  کانسی کے دور تک جاتی ہے اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ شہر  ازمنیٰ قدیم سے ہی ایک تجارتی مرکز رہا ہے۔ بحیرہ اسود پر حاکم ہونے کی خواہش مند تمام قومیں سینوپ میں آباد ہوئیں اور یہاں اپنے تہذیبی آثار چھوڑے۔ شہر کی ہر جگہ  پر اس کی وسیع تاریخ کے آثار کو  دیکھا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں