پاکستان ڈائری - پاک بحریہ اور ہندوستان کی نیوی کا تقابلی جائزہ

بحری افواج کے لئے آبدوز کی بہت اہمیت ہے۔ آبدوز سمندروں میں ملک کا دفاع کرتی ہیں۔ یہ ایک ایسی کشتی کی قسم ہے جو زیر آب سفر کرتی ہے اور دشمن کی نگرانی اس پر حملہ زیر آب سے کرتی ہے۔پاکستان کی سب میرین فورس کا قائم ۱۹۶۴ میں ہوا

1772931
پاکستان ڈائری - پاک بحریہ اور ہندوستان کی نیوی کا تقابلی جائزہ

پاکستان ڈائری-05

۱۵ویں صدی میں ایک ریاضی دان نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اگر کشتی پر خول چڑھا دیا جائے تو وہ زیر آب تیر سکتی ہے اس کو شرمندہ تعبیر نیڈرلینڈ کے انجئینر کورنلز ڈربل نے کیا انہوں نے پہلی نیوی گیشن والی سب میرین بنائی۔ پہلی ملڑی سب میرین کا نام ٹرٹل تھا جوکہ ۱۷ ویں صدی میں بنائی گئ۔اگر ہم ۱۹ ویں صدی کی بات کریں تو اس میں آبدوز نئ شکل کے ساتھ سامنے آئی اس میں یو ایس ایس ہالینڈ کی ایک جدید آبدوز تھی یہ امریکی نیوی مں کمیشن ہوئی۔

سمندر کی اپنی ہیبت ہے اور سمندری لڑائیاں ہمیشہ سے تاریخ کا حصہ رہی ہیں۔ ٹرافلگر جٹ لینڈ اور خلیج لیٹی کی بحری لڑائی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔اس کی طرح دور جدید میں پاکستان نیوی کا آپریشن دوراکا اور ہنگور کا معرکہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان نیوی نے دوراکا میں ہندوستان کو شکست دی۔ اس کے ساتھ ہنگور آپریشن میں پاک بحریہ نے اپنئ آبدوز سے ہندوستان کے بحری جہاز ککری کو تباہ کیا اور دوسرے جہاز کا بھاری نقصان پہنچایا۔

بحری افواج کے لئے آبدوز کی بہت اہمیت ہے۔ آبدوز سمندروں میں ملک کا دفاع کرتی ہیں۔ یہ ایک ایسی کشتی کی قسم ہے جو زیر آب سفر کرتی ہے اور دشمن کی نگرانی اس پر حملہ زیر آب سے کرتی ہے۔پاکستان کی سب میرین فورس کا قائم ۱۹۶۴ میں ہوا اور اگر ہم اسکی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو غازی پاکستان کی پہلی سب میرین تھی۔یہ جنوب ایشا کے ممالک میں کسی بھی ملک کے پاس پہلی سب میرین تھی۔

پی این ایس / ایم

غازی ۱۳۰

ہنگور ۱۳۱

شوشک ۱۳۲

مینگرو ۱۳۳

غازی ۱۳۴

حشمت ۱۳۵

حرمت ۱۳۶

خالد ۱۳۷

سعد ۱۳۸

حمزہ ۱۳۹

پاکستان اب اپنی آب دوز کی ٹیکنالوجی کو فرانس سے چین کی طرف منقل کررہا ہے۔ ہندوستان اس وقت بدترین جنگی جنون میں مبتلا ہے اور خطے میں دفاعی توازن رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس لئے پاکستان کا ۸ یوان کلاس سب میرین لینا خوش آئند ہے۔

پاک بحریہ ٹائپ ۰۳۹ سب میرن یوان کلاس کو ہنگور کلاس کا نام دے گا جس میں ۴ چین میں اور ۴ پاکستان میں تیار ہونگی۔

ایک ہنگورکلاس آبدوز کو پاک بحریہ آبدوز تسنیم کا نام دے گی۔ ایڈمرل ر تسنیم جوکہ ہنگور ڈے کے ہیرو ہیں انکے نام سے یہ منسوب کی جائے گی۔ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اگر ہم ہندوستان اور پاکستان کی سب میرین فورس کا جائزہ لیں تو پاکستان نے پہلے سب میرین کی طرف توجہ دی بعد میں ہندوستان بھی اس طرف آیا۔

پاکستان

پاکستان وہ پہلا ملک تھا جنہوں نے اس خطے میں اپنے بحری بیڑے میں آبدوز شامل کی۔

پاکستان کی آبدوز ائیرپروپلشن ٹیکنالوجی کے ساتھ لیس ہیں

ہندوستان سے پہلے میرین لانچ میزائل کی صلاحیت حاصل کی

پاکستان نے پہلے اس خطے میں سب میرین کی تعمیر خود کی

پاکستان کی کسی ان بورڈ سب میرین کو لاپرواہی کے باعث حادثہ نہیں آیا

پاکستان اب فرانس سے چین کی طرف ٹیکنالوجی کو منتقل کررہا ہے

۲۰۱۶ ۲۰۱۸ اور ۲۰۲۱ میں ہندوستان کی تین سب میرین کو پاکستان نے ڈیڈیکٹ کرلیا

پاکستان نے مڈگیٹ اور ایک غازی سب میرین اور ڈیفنی سب میرین استعمال کی

اس کے ساتھ آگستا ۹۰ اور آگستا ۷۰

سب میرین شامل ہیں۔

ہندوستان

ہندوستان پہلے روس اور جرمن ٹیکنالوجی کی طرف تھا اب وہ فرانس کی طرف منقل کردیا

ہندوستان کی سب میرین سندھورکشک ایس ۶۳کو ۲۰۱۳ ڈاک یاڑد پر آگ لگ گئ اور ۱۸ کرو ممبر ہلاک ہوگئے

ان کے پاس نیوکلیر ٹیکنالوجی سے لیس ایک سب میرین بھی ہے

اس کے ساتھ بلاسٹک میزائل سب میرین بھی ہے۔

اس کے ساتھ ڈیزل الیکٹرک سب میرین میں سولہ انکے بحری بیڑے میں شامل ہیں

اس وقت انکی دو ڈیزل الیکڑک سب میرین کلوری کلاس اور تین نیوکلئیر سب میرین ایری ہانت کلاس زیر تعمیر بھی ہیں۔



متعللقہ خبریں