کیا آپ جانتے ہیں۔ 13

کیا آپ جانتے ہیں۔ 13

1739942
کیا آپ جانتے ہیں۔ 13

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے مشرقی بحیرہ اسود  علاقے کے  ایک گاوں میں ایک ایوارڈ یافتہ عجائب گھر پایا جاتا ہے؟

 

مشرقی بحیرہ اسود کی تحصیل بائبورت  میں واقع قدیم نام کے ساتھ باکسی اور نئے نام کے ساتھ بائراکتار گاوں میں ایک عجائب گھر پایا جاتا ہے۔ باکسی عجائب گھر کے نام سے یہ عجائب گھر اپنے قدرتی محل وقوع اور  غیر معمولی منصوبوں کے ساتھ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ شہر کے مرکز سے 45 کلو میٹر فاصلے پر وادی چوروح کی طرف دیکھتے ایک ٹیلے پر  واقع  باکسی عجائب  گھر مصّور اور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حسّام الدین کوچان نے 2010 میں قائم کیا ۔ اپنے قدرتی محل وقوع اور طرزِ تعمیر کے ساتھ یہ غیر معمولی عجائب گھر اپنے نمائشی ہالوں، تعلیمی ورکشاپوں، ڈپو، کانفرنس ہال، ریسٹ ہاوس، مسجد اور کتب خانے کے ساتھ بھی دیکھنے والوں کی توجہ کھینچتا ہے۔ عصری اور روایتی فنونِ لطیفہ کا حامل یہ عجائب گھر اپنے علاقے کے انسانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ عجائب گھر کی انتظامیہ اپنے محل وقوع کے علاقے میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کا تعین کر کے انہیں تعلیمی وظائف  دیتی ہے اور خاص طور پر ڈیزائننگ ، فنون لطیفہ اور ثقافت کے شعبوں میں ان کی حوصلہ افزائی  کے لئے منصوبوں کا اطلاق کرتی ہے۔

 

باکسی عجائب گھر روایتی تہذیب و ثقافت کا نہ صرف تحفظ کرتا ہے بلکہ اسے آئندہ نسلوں تک منتقل  بھی کرتا ہے ۔ خاص طور پر خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے منصوبوں  کو بھی عملی جامہ پہناتا ہے۔ عجائب گھر کو 2014 میں یورپی کونسل  عجائب گھر  ایوارڈ  کا اور اسی سال ترکی قومی اسمبلی  کےاعزازی ایوارڈ کا بھی حق دار قرار دیا گیا۔



متعللقہ خبریں