چشمہ شفاء ۔ 09

آج ہم آپ سے ہائی آئی پریشر یا پھر بلند بصری فشار کے قدرتی طریقہ ہائے علاج کے بارے میں بات کریں گے

1724476
چشمہ شفاء ۔ 09

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام" چشمہ شفاء " کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ سے ہائی آئی پریشر یا پھر بلند بصری فشار کے قدرتی طریقہ ہائے علاج کے بارے میں بات کریں گے۔

آنکھ کا ہائی پریشر "گلوکوم" کے نام سے پہچانی جانے والی ایک بیماری ہے۔ یہ بیماری، بصری اعصاب کے اپنا کام چھوڑنے کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے۔ اس بیماری میں آنکھ کے اندرونی حصے کے دباو میں ایک تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے اور جیسے جیسے بصری دباو میں اضافہ ہوتا ہے آنکھ کا بصری احاطہ بھی تنگ ہوتا جاتا ہے۔  وقت کے ساتھ ساتھ یہ بیماری  مستقل اندھے  پن کا سبب بنتی ہے۔

آنکھ کا ہائی پریشر عام طور پر ہر ایک کے لئے ایک خطرہ ہے لیکن  40 سال سے زائد عمر کے افراد میں اس بیماری کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔ خاموشی اور چالاکی کے ساتھ بصارت کی حس سے محروم کر دینے والی اس بیماری  کی تشخیص میں تاخیر ہونے پر مریض کی بصارت بڑے پیمانے پر ضائع ہو سکتی ہے۔

آنکھ کا ہائی پریشر پہلے معمولی معمولی نشانیوں کے ساتھ اشارے دیتا ہے اور سالوں بعد اصل حالت میں ظاہر ہوتا ہے۔

آنکھ کے ہائی پریشر کے گھریلو علاج کے  طریقے کچھ اس طرح ہیں:

1: ٹماٹر کا پانی۔

ٹماٹر کا پانی آنکھ کے ہائی پریشر کو کنٹرول کرنے میں  نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ طریقہ استعمال اس طرح ہے کہ ٹماٹر کا پانی 30 دن تک روزانہ  دوپہر کے کھانے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے  پیا جائے۔ یہ علاج خاص طور پر 35 سال اور اس سے زائد عمر کے مریضوں کے لئے نہایت موئثر ہے۔

2: پھلیاں، چنے دالیں

پھلیاں، چنے اور دالیں آنکھوں کے ہائی پریشر  کے علاج میں مفید ثابت ہوتی ہیں لہٰذا مریض کو ہفتے میں ایک دفعہ   اناج کی ان اقسام کو کھانے میں ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

3: فرنچ لیونڈر۔

فرنچ لیونڈر کو ابال کر چائے کی شکل میں دن میں ایک دفعہ استعمال کرنا بھی آنکھ کے ہائی پریشر کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

4: کلونجی ۔

ہر صبح ایک چائے کا چمچ کلونجی چبا کر کھانا بھی آنکھ کے پریشر کو توازن میں رکھتا ہے۔

5: گاجر۔

ہر روز کچی گاجر کھانا، سلاد میں استعمال کرنا یا گاجر کا پانی پینا آنکھ کے ہائی پریشر کو توازن میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

6: پالک۔

جن افراد کو آنکھ کے ہائی پریشر کا عارضہ لاحق ہو انہیں کھانے میں پالک کا استعمال کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔

7: ملیسا چائے۔

ملیسا چائے خون کی روانی کو کنٹرول کرتی اور شریانوں کے تناو کو کم کرتی ہے۔ متواتر لیکن نپے تُلے پیمانے پر اس چائے کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

8: السی کے بیج

السی کے بیجوں کو پیس کا سفوف بنا لیا جائے اور اس سفوف سے ایک چائے کا چمچ ایک پیالی دہی میں ملا کر کھانا بھی آنکھوں کے ہائی پریشر کو توازن میں رکھتا ہے۔

9: کراٹین آئڈز

بڑے پیمانے پر کراٹین آئڈز والی غذائیں مثلاً مالٹے اور پیلے رنگ کی سبزیاں،آنکھوں کی صحت کےلئے نہایت مفید ہیں۔ کراٹین آئڈز  والی غذاوں میں اینٹی آکسیڈینٹ بڑے پیمانے پر موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ غذائیں وافر پیمانے پر وٹامن اے کی فراہمی کا بھی سبب بنتی ہیں۔

10: ہلدی۔

ہلدی کی چائے یا پھر کھانوں میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

11: پیاز کا پانی

12 : سونف

آنکھوں کا ہائی پریشر لاحق ہو تو تواتر سے سونف کی چائے استعمال کی جانی چاہیے۔

13:تازہ سبزیوں اور پھلوں کے رس کا استعمال آنکھوں کی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔

14:  سمندری مچھلی اور مچھلی کا تیل

مچھلی اور مچھلی کے تیل کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

15: میگنزیئیم والی غذائیں

کدو کے بیج، پالک، بادام، تل، آواکاڈو، کیلا، انار، ٹماٹر اور شلغم میگنیزئیم والی غذائیں ہیں۔ یہ خون کی شریانوں کے تناو کو کم کر کے آرام دیتی اور خون کے فشار میں بتری لاتی ہیں۔

16: ورزش

روزانہ ورزش بھی آنکھ کے ہائی پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ مثلاً روزانہ بائیسکل کا استعمال   اس بیماری میں افاقے کے لئے ایک بہترین ورزش ہے۔

17:  ذہنی دباو سے نجات

آنکھ کے ہائی پریشر کا ایک سبب شدید ذہنی دباو بھی ہے لہٰذا اس بیماری سے نجات کے لئے پہلے ذہنی دباو کو کم کرنے اور پُر سکون رہنے کی ضرورت ہے۔

18:  پرہیز

آنکھوں کے ہائی پریشر سے بچاو کے لئے چند خوراکیں ایسی ہیں جن سے پرہیز کرنا چاہیے۔

کیفین: کیفین خون کے بہاو کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے آنکھ کے ہائی پریشر کے شکار افراد کو بہت زیادہ مقدار میں کیفین لینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

چینی: بہت زیادہ میٹھے والی غذاوں کا استعمال آنکھوں کے قبل از وقت بوڑھا ہونے کا سبب بنتا اور گلوکوم کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں