کیا آپ جانتے ہیں۔ 07

غازی آنتیپ باقلاوہ صرف ترک دستر خوان کی ہی نہیں ہے یورپی دستر خوان کی بھی زینت ہے

1721029
کیا آپ جانتے ہیں۔ 07

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع غازی آنتیپ کا باقلاوہ ،یورپی یونین میں جغرافیائی اشارے کی حیثیت سے رجسٹر کیا گیا ہے؟

باقلاوہ وسطی ایشیاء  کی ایک مٹھائی ہے جسے ترک اپنے ساتھ اناطولیہ لائے۔ وقت کے ساتھ ساتھ عثمانی محل کے مطبخ میں اس  میں مختلف اضافے کئے گئے جن کے بعد باقلاوہ نے موجودہ  شکل اختیار کی۔ 

آج ہم جب باقلاوہ کا نام لیتے ہیں تو ذہن میں سب سے پہلے جس علاقے کے باقلاوہ کا خیال آتا ہے وہ ضلع غازی آنتیپ کا باقلاوہ ہے۔ اصل میں  اناطولیہ میں باقلاوہ  غازی آنتیپ شہر سے اُبھرا،  باپ سے بیٹے اور استاد سے شاگرد کو منتقل ہوتی  یہ مٹھائی ، روایتی ترک دستر خوان کی اہم ترین مٹھائیوں میں سے ایک ہے۔

یورپی کمیشن نے 2013 کو غازی آنتیپ باقلاوہ کو "حفاظت میں لئے گئے نام" اور " حفاظت میں لئے گئے جغرافیائی اشارے" کی فہرستوں میں شامل کرنے کی منظوری دی۔غازی آنتیپ کا باقلاوہ اپنے سے مخصوص ترکیب، لوازمات کی نوعیت اور معیار کے ساتھ ایک مارکہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ غازی آنتیپ باقلاوہ کی یہ رجسٹریشن، اس کی اپنے سے مخصوص خصوصیات کے تحفظ، ہر طرح کے غلط استعمال اور تقلید کے سدّباب کے اعتبار سے، نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ یورپی یونین میں رجسٹر شدہ غازی آنتیپ باقلاوہ اب صرف ترک دستر خوان کی ہی نہیں ہے یورپی دستر خوان کی بھی زینت ہے۔

 



متعللقہ خبریں