چشمہ شفاء ۔ 03
آج ہم جس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں وہ ہے: کیل مہاسے ۔
آج ہم جس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں وہ ہے: کیل مہاسے ۔
کیل مہاسے ایک ایسا جلدی مسئلہ ہے کہ جو دنیا بھر میں عام دیکھنے میں آتا ہے اور عام طور پر نوجوانی کی عمر میں شروع ہوتا ہے۔ کیل مہاسوں کا سبب میل، مردہ جلد اور مختلف وجوہات کی وجہ سے بند مسام ہو سکتے ہیں۔ بند مسام، سیاہ نقطوں اور پیپ بھری پھنسیوں کا بھی سبب بنتے ہیں۔ علاوہ ازیں انتہائی فعال چکنے غدود، ہارمونز کا عدم توازن، ذہنی دباو، غیر متوازن خوراک، ادویات کے سائیڈ افیکٹ اور صفائی میں کوتاہی بھی کیل مہاسوں کا سبب بنتی ہے۔
اگر ان کا باقاعدہ علاج نہ کیا جائے تو یہ جلد پر دھبے بن جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بعض گھریلو علاج بتائیں گے کہ جن کی مدد سے قدرتی طریقے سے اور جڑی بوٹیوں کی مدد سے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
1۔ لیموں کا رس اور دارچینی:
دارچینی اور لیموں کا رس کیل مہاسوں کے علاج کے لئے موئثر ترین اینٹی بیکٹیریل مادے ہیں۔ طریقہ استعمال نوٹ فرما لیجیے:
دو کھانے کے چمچ تازہ لیموں کا رس
ایک کھانے کا چمچ دارچینی
ان دونوں لوازمات کو ملا کر کیل دانوں پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بعد میں چہرے کو دھوئیں اور موئسچرائزر کریم لگائیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ دہرائیں۔
2۔ لیموں اور ہلدی
ہلدی درد اور پیپ کو ختم کرنے کا ایک موئثر اینٹی انفلیمیٹری مادہ ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نوٹ فرما لیں۔
1 کھانے کا چمچ ہلدی
1 عدد لیموں کا رس
ان اجزاء کو اچھی طرح سے ملا کر پھِنسیوں اور کیل مہاسوں پر لگائیں۔ محلول کو 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بعد میں نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ چہرے کو خشک کر کے موئسچرائزر لگائیں ۔ یہ عمل ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرائیں۔
3۔ یہاں ہم ایک پرہیز بھی بتاتے چلیں اور وہ یہ کہ جن افراد کو کیل مہاسوں کو مسئلہ درپیش ہو وہ اخروٹ اور انگور کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ اخروٹ اور تازہ انگور نہ صرف مہاسوں کے زخم کے جلد مندمل ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ اس کے زخم کی شدت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
4۔ لیموں اور عرق گلاب
عرق گلاب کیل مہاسوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خراش کو ختم کر کے جلد کو سکون پہنچانے والا مادہ ہے۔
طریقہ استعمال اس طرح ہے کہ :
1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور
1 کھانے کا چمچ عرق گلاب
دونوں اجزا کو اچھی طرح سے ملائیں اور روئی کی مدد سے کیل مہاسوں پر لگائیں۔ محلول کو بیس منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں اور تقریباً 20 منٹ پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ مسئلے کے خاتمے تک اس طریقے کو استعمال کرتے رہیں۔
5۔ لیونڈر کی چائے
اس چائے کو متاثرہ جلد پر لگائیں ۔ یہ چائے نہ صرف کیل مہاسوں کو ختم کرتی ہے بلکہ جلد کے دھبے بھی صاف کرتی ہے۔
6۔ گرین ٹی
گرین ٹی کو روزانہ پینا کیل مہاسے بننے میں رکاوٹ بنتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس چائے کو کیل مہاسوں پر لگانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
7۔ شہد
شہد کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی مرمت کرتا اور اسے زیادہ بہتر شکل دیتا ہے۔
8۔ سیب کا آرگانک سرکہ
یہ سرکہ جراثیم کش ہے اور اینٹی بیکٹیریل خصائص کا حامل ہونے کی وجہ سے پھنسیوں کو خشک کرتا اور جلد کی مرمت کرتا ہے۔ طریقہ استعمال اس طرح ہے کہ ایک کھانے کا چمچ سرکہ لے کر اس میں 2 کھانے کے چمچ پانی ملائیں۔ اس محلول سے صبح شام جلد کو نم کریں۔ چند دنوں میں کیل مہاسے خشک ہو جائیں گے۔
9۔ منرل واٹر اور سیب کا سرکہ۔
ہفتے میں تین دن برابر مقدار میں منرل واٹر اور سیب کا سرکہ ملا کر جلد پر لگانا کیل مہاسوں سے نجات میں موئثر ثابت ہوتا ہے۔
10۔ گھر کا جما ہوا دہی
ہر رات سونے سے قبل ایک چمچ دہی جلد پر ملیں اور 10 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ دہی جلد کو صاف کرنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
11۔ کھوپرے کا تیل
کھوپرے کا تیل جلد کی نشوونما کرتا اور نمی کو متوازن رکھتا ہے۔ ہر صبح اصلی کھوپرے کے تیل سے جلد پر مساج کریں کیل مہاسے جلد خشک ہو جائیں گے اور یہی نہیں جلد کے کھلے مسام بند ہونے میں بھی مدد ملے گی۔ میک اپ کو صاف کرنے کے لئے بھی کھوپرے کے تیل کا استعمال بہترین ہے۔
12۔ کافی کا تلچھٹ
کافی کی تلچھٹ کو متاثر جلد پر لگائیں اور 10 منٹ بعد دھو لیں۔ فائدہ جلد نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
13۔ لیونڈر کا تیل
اس تیل سے ہر رات جلد پر مساج کرنا بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔
ڈاکٹر مہمت اُچار کا تیار کردہ پروگرام " چشمہ شفاء"آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔