کیا آپ جانتے ہیں۔ 88

کیا آپ جانتے ہیں۔ 88

1699592
کیا آپ جانتے ہیں۔ 88

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی نے پہلی دفعہ 1908 میں  اولمپکس کھیلوں میں شرکت کی؟

 

جدید اولمپکس کھیلوں کا آغاز 1896 میں ہوا۔  1906 میں اولمپکس کے 10 ویں سال کی مناسبت سے ایتھنز میں 'مڈٹرم اولمپکس' کا انعقاد ہوا۔  عثمانی حکومت نے ان کھیلوں کے لئے اپنے کھلاڑی بھیجے اور اس سے دو سال بعد 1908 میں اولمپکس میں باقاعدہ شرکت کی۔ 1908 میں موجودہ ترکی ملّی اولمپکس کمیٹی  کی بنیادیں عثمانی ملّی اولمپکس جمیعت کے نام سے رکھی گئیں اور اس طرح ترکی نے سرکاری سطح پر اولمپکس میں نمائندگی کا حق حاصل کر لیا۔  جمناسٹک ایتھلیٹ آلیکو مولوس  1908 کے اولمپکس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والا پہلا کھلاڑی تھا۔

 

ترکی کی اولمپکس تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ 1936 میں برلن میں پہلوان یاشار ایرکان نے جیتا۔ 1936  کے بعد سے تقریباً تمام موسم گرما اولمپکس میں ترکی کے کھلاڑی تمغے جیتتے چلے آ رہے ہیں۔ سال 2020 کے ٹوکیو اولمپکس  میں 13 تمغوں کے ساتھ ترکی نے اب تک کے اولپکس کے سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں