تجزیہ 67

ترک مسلح ڈراؤنز کی حالیہ کامیابیاں عالمی سپر پاورز کے ایجنڈے میں پیش پیش

1618090
تجزیہ 67

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں  ترکی  کے مسلح ڈراؤنز  کی استعداد اور حاصل کردہ کامیابیاں ایجنڈے میں نمایاں رہنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شام  سے شروع ہوتے ہوئے لیبیا اور قاراباغ میں جاری رہنے والی ترک دفاعی  صنعت کی جانب سے تیار کردہ  مسلح ڈراؤنز کو جنگوں کے ایک نئے  حربے  کی حیثیت  سے مثبت نتائج حاصل کرنے کی شکل میں  استعمال  کیے جانے نے متعدد افواج کی توجہ کو حاصل کیا ہے تو  امریکہ اور برطانیہ  نے مسلح ڈراؤنز   کے ذریعے  جنگ کے اس نئے  حربے کا قریبی طور پر جائز لینا شروع کر دیا ہے۔

سیتا خارجہ پالیسی تحقیق دان جان اجون کا مندرجہ بالا موضوع پر جائزہ ۔۔

ایک طویل عرصے سے قومی سلامتی و تحفظ کے   لحاظ سے عظیم سطح کے چیلنجز  سے دو چار  ہونے والے ترکی  نے  دہشت گرد تنظیموں  کے خطرات سمیت جغرافیائی اعتبار سے  در پیش  ہونے والے  روایتی خطرات کے برخلاف  ایک نئے جنگی نظریے کو فروغ دیا ہے۔  مسلح ڈراؤنز پر مبنی یہ نظریہ  موجودہ ایام میں دنیا بھر کا توجہ مرکز بنا ہوا ہے تو ’’جدید جنگی نظریے‘‘ کو بنیادی طور پر   بدل کر رکھ دینے والی یہ تبدیلی  ہر کس کے لیے چاق و چوبند بننے کا موجب بنی  ہے۔

ترکی نے حالیہ 10 برسوں میں دفاعی صنعت  کے شعبے میں گرانقدر ترقی حاصل کی ہے تو خاصکر ڈراؤنز اور مسلح ڈراؤنز   ٹیکنالوجی میں دنیا  بھر کےمتعلقہ شعبوں سے  کہیں زیادہ   بلند سطح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سرکاری  دفاعی صنعت ترک ایرو اسپیس انڈسٹری۔ اسیل سالن  اور بائکار نجی فرم کی جانب سے تیار کردہ  آنکا اورٹی بی ٹو جیسے مسلح ڈراؤنز پلیٹ فارم اور اس سے متعلق  سازوسامان کو  کئی ایک محاذوں  اور رابطہ لائنوں پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔  خاصکر دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کے برخلاف ، ترکی کے اندر  اور عراق شام جیسے ممالک میں مؤثر طریقے سے بروئے کار لائے جانے والے   ان ڈراؤنز  کی بدولت دہشت گرد تنظیم کی حرکات و سکنات کو محدود کرنے میں معاونت ملی ہے تو اس کے سرغنوں کو ختم کرنے   کا موقع بھی ملا ہے۔

دہشت گرد تنظیم PKK ترکی مخالف کاروائیاں کر سکنے کی طاقت کو اہم سطح پر کھو چکی ہے۔  ترکی نے ان ڈراؤنز کو روایتی اور نیم  روایتی  طاقتو ں کے برخلاف شام، لیبیا اور قارا باغ میں انتہائی مؤثر طریقے سے  بروئے کار لایا گیا  ہے اور اس چیز کا واضح طور پر مشاہدہ ہوا ہے کہ دشمن عناصر ترک مسلح ڈراؤنز کو زیر کرنے  میں ناکام رہے تو روسی ساخت کا فضائی دفاعی نظام بھی ان کے سامنے بے بس ہو کر رہ گیا۔ ترک ڈراؤنز نے  دشمن عناصر کو تباہ کیا ہے تو  اس کی ریکارڈ کردہ معلومات  نے رائے عامہ  میں پراپیگنڈا جنگ کے اعتبار سے بھی  نمایاں برتری حاصل کی ہے۔

اب ترقی یافتہ افواج ترکی کے  اس نئے جنگی نظریے اور مسلح ڈراؤنز  کے ذریعے غیر متواز ن اور روایتی  قوتوں و عناصر کے خلاف حاصل کردہ کامیابیوں کو سمجھنے اور اپنی اپنی افواج کو اس کے مدِ مقابل  تیار کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہو گئی ہیں۔  ترکی  ان سے ایک مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آنکا اور ٹی بی ٹو مسلح ڈراؤنز کے جدید ماڈلز آکنجی اور آک سونگر  کی باقاعدہ پیداوار کو شروع کر چکا ہے۔ ترکی  مسلح ڈراؤنز ٹیکنالوجی کی بدولت خطے  میں بلندیوں کی جانب گامزن ایک طاقت کی حیثیت سے ابھر رہا ہے تو   محض سپر پاور کے   اہل بن سکنے والے  شام۔ لیبیا۔ قارا باغ جیسے جنگی محاذوں کی ڈگر کوتبدیل کر رہا  ہے۔



متعللقہ خبریں