کیا آپ جانتے ہیں۔67

کیا آپ جانتے ہیں۔67

1614864
کیا آپ جانتے ہیں۔67

کیا آپ کو معلوم ہے کہ 2020 میں ترکی،بالقانی ممالک میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والا ملک رہا؟

 

بالقان چیمپئن شپز میں ترک ایتھلیٹوں نے عمر کی مختلف  کیٹیگریوں میں 123 تمغے جیتے اور اس تعداد کے ساتھ بالقانی ممالک میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے ملک کا اعزاز حاصل کیا۔سال 2020 میں کورونا وباء کی وجہ سے محدودتعداد میں مقابلوں کے باوجود بند ہالوں کے اور اوپن ائیر مقابلوں میں ترکی کے 43 ریکارڈوں کو مزید بلند کیا گیا۔بڑے کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں 7 مختلف برانچوں میں ترکی کا ریکارڈ ٹوٹا۔

 

ترکی کے پُر صلاحیت ترین 400 میٹر  کی رکاوٹوں والی دوڑ کے کھلاڑی' برقے جان'  نے دنیا کا بہترین درجہ حاصل کیا۔ یاسمین جان  نے بھی " عالمی سیمی میراتھن چیمپئن شپ میں " ساتواں نمبر حاصل کیا۔

 

سال 2020 میں ایک اور کھیل کہ جس میں ترکی نے  کامیابیاں حاصل کیں وہ والی بال تھا۔ ترکی کی نیشنل ویمن والی بال ٹیم نے تاریخ میں دوسری دفعہ، 2020 ٹوکیو اولمپکس  کے براعظم یورپ  کوالیفائنگ  فائنل میچ میں جرمنی کو شکست دے کر، اولمپکس میں شرکت کا حق حاصل کر لیا۔



متعللقہ خبریں