کیا آپ جانتے ہیں۔60

کیا آپ جانتے ہیں۔60

1583644
کیا آپ جانتے ہیں۔60

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کا شہر 'ایسکی شہر' دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے؟

ہر سال دنیا کےمحفوظ ترین شہروں کی فہرست شائع کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ریسرچ کمپنی نمبیو نے  اس سال کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں ترکی کے علاقے اناطولیہ میں واقع 'ایسکی شہر' بھی شامل ہے۔

کمپنی ہر سال یہ فہرست کسی ملک کی سکیورٹی فورسز سے حاصل کردہ جرائم کی شرح کو پیش  نظر رکھ کر تیار کرتی ہے۔

431 شہروں کے جائزے پر مبنی اس رپورٹ میں ترکی کا ایسکی شہر حالیہ 3 سال میں 41 درجے بلند ہو کر آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔فہرست میں ترکی کے دیگر شہروں میں سے انطالیہ 61 ویں، برصا 74 ویں،ازمیر 77 ویں، دارالحکومت انقرہ 183 ویں اور استنبول 263 ویں نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں