کیا آپ جانتے ہیں۔ 49

کیا آپ جانتے ہیں۔ 49

1536784
کیا آپ جانتے ہیں۔ 49

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گلوبل وباء کے دنوں میں  تقریباً ایک ملین افراد نے ورچوئل  پلیٹ فورم سے ٹرائے عجائب گھر کی سیر کی؟

 

دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی 'ورچوئیل سیر  ایپلی کیشن' کے ذریعے  عجائب گھروں کی سیر کی جا سکتی ہے۔ ضلع چناق قلعے  کے 5 ہزار سالہ قدیم تاریخی شہر ٹرائے  کے داخلی حصے میں واقع ٹرائے عجائب گھر  بھی اس ایپلی کیشن میں شامل عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔ کورونا وباء سے قبل اس عجائب گھر کے لئے ورچوئیل عجائب گھر  کی ایپلی کیشن نہیں تھی لیکن کورونا کے عالمی وباء اعلان کئے جانے سے  10دن بعد وزارت ثقافت و سیاحت نے اسے ورچوئیل پلیٹ فورم سے سیر کے لئے کھول دیا۔انٹر نیٹ کے ذریعے ٹرائے عجائب گھر کی سیر کو ممکن بنانے کی خاطر  تشکیل دئیے گئے ورچوئیل عجائب گھر  کو اس وقت تک تقریباً ایک ملین افراد نے استعمال کیا ہے۔

 

ٹرائے عجائب گھر کے علاوہ اناطولین تہذیبوں کے عجائب گھر، ایفس عجائب گھر، انقرہ ایتنوگرافیا عجائب گھر، زیوگما موزائیک عجائب گھر، انطالیہ عجائب گھر اور گیوبک لی تیپے کھنڈرات  جیسے وزارت سیاحت و ثقافت سے منسلک متعدد تاریخی و ثقافتی مقامات کو www.sanalmuze.gov.tr  انٹر نیٹ سائٹ سے دیکھا جا سکتا ہے، ان کی سیر کی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں