کیا آپ جانتے ہیں۔ 47

کیا آپ جانتے ہیں۔ 47

1528525
کیا آپ جانتے ہیں۔ 47

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جنوبی اناطولیہ کے دریائے فرات پر بنایا گیا اتاترک بیراج ترکی اور یورپ کا سب سے بڑا بیراج ہے؟

 

آدیامانا ور شان لی عرفا کے درمیان دریائے فرات پر قائم کئے گئے  اتاترک بیراج  کی تعمیر کا کام 1983 میں شروع ہوا اور 1992 میں اسے کام کے لئے کھول دیا گیا۔ بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کے لئے تعمیر  کیا گیا یہ بیراج 84.5 ملین کیوبک فٹ  چٹانوں اور مٹی کی بھرائی کے ساتھ بھرائی کے حجم کے اعتبار سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا  بیراج ہے۔ بیراج کا ہائیدرو الیکٹرک پلانٹ بھی دنیا کا 5 واں سب سے بڑا پلانٹ ہے اور ترکی بھر میں ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹوں سے پیدا ہونے والی بجلی کا 20 فیصد پیدا کر رہا ہے۔

 

بیراج مکمل طور پر ترک انجینئیروں اور مزدوروں کا تیار کردہ ہے اور اس کے ڈھانچے کو 80 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا گیا۔بیراج کی تعمیر سے بننے والی 817 مربع کلو میٹر مصنوعی جھیل میں بین الاقوامی آبی فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں جھیل میں رسل  ورسائل کے لئے فیری بوٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں۔ بیراج کی جھیل ماہی گیری کے حوالے سے بھی علاقے کے عوام کے لئے ایک اہم ذریعہ معاش کی حیثیت رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں