کیا آپ جانتے ہیں۔ 43

کیا آپ جانتے ہیں۔ 43

1511673
کیا آپ جانتے ہیں۔ 43

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع دینیزلی  سے تاریخ پر روشنی ڈالنے والے متعدد فوسلوں کی دریافت ہوئی ہے۔

 

ترکی کے مغربی ضلعے دینیزلی میں جاری  زمینی تحقیقوں کے دوران 1.2 سے 9 ملین سال  قدیم  ہاتھیوں اور گینڈوں سمیت 8 مختلف حیوانات کے فوسل ملے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق ان فوسلوں کا 2002 میں دینیزلی سے ملنے والے اور اناطولیہ کے قدیم ترین انسان  خیال کئے جانے والے انسانی ڈھانچوں کے ساتھ ایک ہی دور سے متعلق ہونا  اس دور میں انسانوں اور حیوانات کے درمیان ربط و تعلق کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

 

دینیزلی میں 2017 سے جاری تحقیقی کاروائیوں میں اس وقت تک متعدد حیوانات کے فوسل دریافت ہو چکے ہیں۔ حالیہ دریافت میں سامنے آنے والا ہاتھی کا ڈھانچہ زمین کے برفانی دور سے متعلق ہے۔ ڈھانچے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دور میں دینیزلی میں یہ قوی الجثہ جانور موجود تھا۔ ماہرین ارضیات کے مطابق یورپ سے ملنے والے فوسلوں کے مقابلے میں نہایت  اچھی حالت میں ہے۔علاوہ ازیں حالیہ تحقیقات کے دوران چیونٹی خور کا ڈھانچہ بھی ملا ہے۔ اناطولیہ میں یہ جانور بہت کم پہچانا جاتا ہے۔ اس حوالے سےبھی یہ فوسل بہت مرکز توجہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں