کیا آپ جانتے ہیں ۔ 42

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 42

1506992
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 42

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کےیونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل  شہر  سافران بولو میں ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

عثمانی دور کی شہری میراث کو اس کے پورے جاہ و جلال کے ساتھ دورِ حاضر  تک لانے والا  یہ شہر 17 دسمبر 1994 کو یونیسکو کی  عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہو کر پوری انسانیت کے ایک مشترکہ ورثے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس مشترکہ ورثے کے بہترین شکل میں تعارف  اور تحفظ کے لئے متعدد منصوبے جاری  ہیں۔ ان منصوبوں میں سے ایک طلائی سافران دستاویزی فلم فیسٹیول ہے۔

 

اس فیسٹیول کو 2004 میں بین الاقوامی  سطح پر لا کر پوری دنیا کے لئے کھلی سرگرمی کی شکل دے دی گئی۔ بین الاقوامی طلائی سافران دستاویزی فلم فیسٹیول کا مرکزی خیال شہر کے تاریخی، ثقافتی اور  قدرتی ماحول کو مستقبل تک منتقل کرنا ہے۔فیسٹیول کے دوران زائرین صرف دستاویزی فلموں سے ہی  لطف اندوز نہیں ہوتے بلکہ انہیں سافران بولو  کے تاریخی مکانات،  قہوے ، شادی بیاہ  اورمہندی کی رسومات، کھانوں اور علاقائی ملبوسات کو بھی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں