کیا آپ جانتے ہیں ۔ 32

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 32

1466304
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 32

کیا آپ، بحر اسود میں ترکی کے پہلے ایتھنو گرافک عجائب گھر کے بارے میں جانتے ہیں۔

ضلع بالک ایسر  کی تحصیل ایدرے میت  سے منسلک گاوں تختہ کُش لر  میں  ترکی کا پہلانجی  ایتھنو گرافک یا نسلی جغرافیائی عجائب گھر واقع ہے۔

یہ عجائب گھر گاوں کے ایک استاد علی بے کُدار نے ترکمین ثقافت  کے تحفظ کے زیرِ مقصد قائم کیا ہے۔ عجائب گھر میں وسطی ایشیاء سے لے کر زمانہ حال تک  کے ترکمین باشندوں کے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی ہے۔

عجائب گھر کے نوادرات میں ترکمینوں کا خیمہ، پرانے زمانے میں استعمال کی جانے والی گھریلو اشیاء، ترکمینوں کے ملبوسات، بٹوے اور قالین وغیرہ  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عجائب گھر کے کمروں میں سے ایک میں نجی فنّی شہپاروں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔

عجائب گھر میں سب سے زیادہ مرکز توجہ بننے والی چیز بھوسے سے بھرا اور دنیا بھر میں نمائش کیا گیاسب سے بڑا کچھوا ہے۔ یہ بحری  کچھوا اصل میں جنوبی امریکہ کے ساحلوں کا رہائشی ہے جو راستہ بھٹک کر بحیرہ ایجئین کے ساحلوں پر آ پہنچا اور 1997 میں ماہی گیروں کے جال میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔ 360 کلو گرام وزنی اور 197 سینٹی میٹر لمبے اس کچھوے کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر سال ایک مخصوص مادے کے ساتھ دیکھ بھال کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔

اس بڑے کچھوے کے ساتھ ایک اور 105 سالہ بحری کچھوے کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے جو بحری جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا تھا۔  



متعللقہ خبریں