کیا آپ جانتے ہیں ۔ 31

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 31

1462520
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 31

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیچڑ کا غسل بہت سی بیماریوں میں ایک معاون طریقہ علاج ہے اور ترکی، کیچڑ کے غسل کے حوالے سے ایک نہایت موزوں جغرافیے میں واقع ہے۔

ترکی کے مختلف علاقوں میں معدنیات و نمکیات سے مالا مال گرم پانیوں کے، تھرمل پانیوں کے قدرتی چشمے موجود ہے۔ ان چشموں کا پانی مختلف زمینی ساختوں سے ملتا، کشید ہوتا اور پہاڑی دروّں کو کاٹتا ہوا جب ان چشموں تک پہنچتا ہے تو زمینی معدنیات اور نمکیات سے مالا مال ہوتا ہے۔ ان چشموں کے پانی سے کیچڑ کا غسل تیار کیا جاتا ہے جو بہت سی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

کیچڑ کا غسل خلیات میں تازگی پیدا کرتا، ہارمونز میں توازن لاتا، فشارِ خون کو درست کرتا اور قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ تھکن، ذہنی دباو اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ترکی کے معروف ترین کیچڑ کے غسل مُولا، آفیون کھارا حصار، چناق قلعے اور مانیسا کے اضلاع میں ہیں۔ کسی قسم کے نقصان سے پاک ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی کیچڑ کے غسل سے بہت دلچسپی لیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں