کیا آپ جانتے ہیں ۔30

کیا آپ جانتے ہیں ۔30

1459519
کیا آپ جانتے ہیں ۔30

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول میں بنائے جانے والے مجیرے عالمی میوزک انڈسٹری  میں بہت شہرت رکھتے ہیں۔

 

مجیرے ایک دوسرے پر الٹائی ہوئی دو تھالیوں سے مشابہ ساز ہے کہ جسے ڈرم بجانے والے یا طبل نواز اپنے ڈرموں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ استنبول میں تیار ہونے والے مجیروں کی کہانی آج سے صدیوں پہلے شروع ہوئی۔

 

سترہویں صدی میں ایک ترک استاد زلجیان ایک خفیہ بھرت سے مجیرے بناتا ہے۔ یہ مجیرے ایسے مقبول ہوتے ہیں کہ ان کی شہرت سینکڑوں سالوں تک برقرار رہتی ہے۔ 1623 میں استاد زلجیان 'زلجیان فیکٹری' قائم کرتا ہے جو 20ویں صدی کے نصف تک پیداوار دیتی رہتی ہے۔ یہاں کے تیار کردہ مجیرے دنیا بھر میں طبل نوازوں کے اوّل درجے کے آلاتِ موسیقی بنے رہے۔ 1978 میں زلجیان فیکٹری بند ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد 'مہمت تام دئیر' نامی مجیرہ ساز اس روایت کو آگے بڑھانے کا بیڑہ اٹھاتا ہے۔ مہمت تام دئیر اصل میں دس سال تک زلجیان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے اس کام میں مہارت حاصل کر چکا تھا۔ "استنبول مہمت" کے مارکہ سے یہ افسانوی مجیرے اس وقت دنیا بھر میں پہچانے جانتے ہیں۔

 

"استنبول مہمت" مارکہ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انہیں ہاتھ سے بنایا جاتا ہے۔ اس وقت 50 سے زائد ممالک کو برآمد کئے جانے والے یہ مجیرے موسیقی کی دنیا میں استنبول اور ترکی کا نام روشن کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں