کیا آپ جانتے ہیں ۔ 25

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 25

1442540
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 25

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کا پہلا اور واحد شطرنج عجائب گھر انقرہ میں ہے۔

شطرنج کو دنیا بھر میں کھیلوں کے بادشاہ یا پھر بادشاہوں کے کھیل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کھیل کو انقرہ میں عجائب گھر کی مخصوص فضاء میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ترکی کے پہلے شطرنج عجائب گھر کی اہمیت کے حامل اس عجائب گھر میں شطرنج کے سیٹوں کو چار بنیادی خیالوں کے ساتھ نمائش کیا گیا ہے۔

آقن گیوک یائے نامی کلکٹر کا قائم کردہ یہ عجائب گھر انقرہ قلعے میں واقع اور تعمیر و مرمت کے عمل سے گزار کر محفوظ کئے گئے ایک قدیم گھر میں قائم کیا گیا ہے۔ عجائب گھر میں نمائش کئے گئے شطرنج کے سیٹوں کا تعلق مختلف تہزیبوں سے ہے جن کو گیوک یائے نے 1975 میں جمع کرنا شروع کیا۔ ان شطرنجوں میں جنگ ، امن اور ثقافتی تنوع جیسے مرکزی خیالات کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ 2012 میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کئے گئے اس عجائب گھر کی کولیکشن میں شامل شطرنج کے سیٹ مڈگاسکر سے بولیویا، فرانس سے قزاقستان  اور امریکہ سے روس تک 100 سے زائد ممالک سے جمع کئے گئے ہیں۔ اس وقت کولیکشن میں شطرنج کے 710 سیٹ موجود ہیں۔ عجائب گھر میں بچوں کی دلچسپی کے لئے ہیری پوٹر، ایسٹریکس اور سمرفس جیسے مرکزی خیالوں والے شطرنج بھی رکھے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں عجائب گھر میں گفت و شنید کے پروگراموں اور موسیقی کی محفلوں جیسی ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں