کیا آپ جانتے ہیں۔ 19

کیا آپ جانتے ہیں۔ 19

1416679
کیا آپ جانتے ہیں۔ 19

کیا آپ جانتے ہیں۔ 19

سامعین کیا آپ کو معلوم ہے کہ خضر الیز تہوار ترکی اور مقدونیہ کا مشترکہ تجریدی ورثہ ہے۔

خضر الیز ، حضرت خضر اور حضرت الیاس کے ناموں کے اجتماع سے بننے والا نام ہے۔ ترکی اور مقدونیہ میں اس رسم کے اور بھی بہت سے نام ہیں لیکن ہر دو ملکوں میں اس کا مشترکہ نام خضر الیز ہے۔

اعتقاد کے مطابق خضر اور الیاس مٹی اور پانی کے محافظوں کی حیثیت سے انسانوں کی مدد کرتے ہیں اور سال میں ایک دفعہ 6 مئی کو یہ دونوں ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہیں۔ 6 مئی کو یومِ بیداری کے طور پر قبول کیا جاتا اور بہار کی آمد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس رسم کو مناتے وقت آنے والے سال کے برکت، فراوانی، صحت اور خوشی کے ساتھ گزرنے کی تمّنا کا اظہار کیا جاتا ہے۔

اس بہار کے میلے یعنی خضر الیز کے تہوار کو 2017 میں جنوبی کوریا میں منعقدہ یونیسکو کی تجریدی ورثہ بین الحکومتی کمیٹی کے اجلاس میں ترکی اور مقدونیہ کے مشترکہ تجریدی ورثے کے طور پر انسانیت کے تجریدی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔



متعللقہ خبریں