پاکستان ڈائری -15

سن اسٹروک سے خود کو محفوظ رکھیں

1394614
پاکستان ڈائری -15

سن اسٹروک سے خود کو محفوظ رکھیں 

پاکستان میں گرمیوں کا موسم شروع ہوگیا ہے اس لئے احتیاط ہم سب پر لازم ہے کرونا کی وجہ سے گھر سے نہیں نکلیں اگر نکلنا ہو تو خود کو سورج کی تپش سے بچائیں ۔

سن اسٹروک سورج کی شعاوں اور گرمی کے باعث ہوتا ہے۔اس کی ابتدایی علامتوں میں سر میں اچانک سخت درد،بخار ہوجانا،چکر،قے آنا ،سانس لینے میں دشواری اور پسینہ نہیں آنا شامل ہے۔اگر کسی بھی شخص میں یہ علامتیں دیکھیں تو اسکو فوری طور پر ٹھنڈی جگہ یا سایہ دار جگہ پر منتقل کریں۔جوتے اتار دیں۔ٹھنڈا پانی دیں مریض کے ماتھے سر گردن ہاتھوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں۔یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے اگر طبیعت بحال نہیں ہو تو فوری طور پر ہسپتال جائیں۔

۔ہیٹ اور سن اسٹروک میں معمولی سا فرق ہے سورج کی شعاعوں سے براہ راست متاثر ہونے والا شخص سن اسٹروک کا شکار ہوتا ہے اور گرم جگہ پر کام کرنے والا یا بنا بجلی کے گرمی میں کام کرنے والا شخص ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوتا ہے۔اس کا زیادہ شکار وہ ہی لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے مناسب پانی کی مقدار نا پی رکھی ہو یا وہ گرم جگہ پر کام کرتے ہوں یا ان کے سر پر سورج کی شعاعیں پڑیں ۔۔

 بہت زیادہ گرمی میں کام کرنا، دھوپ میں کسی کھیل کا حصہ بننا،بجلی کا نا ہونا،پانی کا دستیاب نا ہونا اور ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی کے باعث یہ کسی بھی عمر کے بچے عورت یا مرد کو ہوسکتا ہے

 اگر دھوپ میں جانا ناگزیر ہو تو کپڑا ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں۔اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں گرمی لگے توکپڑے کو گیلا کرکے بھی سر گردن پر رکھ سکتے ہیں۔اگر کویی شخص اچانک ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجایے تو اسکو گیلا کرکے پنکھے یا اے اسی میں لے جایں ۔اگر لایٹ نا ہو تو ٹب میں پانی تھوڑی برف ڈال کر مریض کو گردن تک لٹا دیا جایے۔اگر لوڈشیڈنگ یا پانی کی کمی کے باعث یہ بھی ممکن نا ہو تو مریض کو ٹھنڈی پٹیاں کی جاییں اور اسکو ٹھنڈا پانی پلایا جایے۔ہیٹ یا سن اسٹروک سے اس ہی طرح بچا جاسکتا ہے کہ عین دوپہر میں  دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کیا جایے اور اگر نکلنا ناگزیر ہے تو پھر سر گردن چہرے کو ڈھانپ لایا جایے۔

جیسے ہی گرمیوں میں یہ محسوس ہو کہ جسم کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جسم گرم ہو جایے لیکن پسینہ نا آرہا ہو اور باتھ روم جانے کی حاجت نہیں ہوطبیعت بوجھل محسوس ہو سر میں سخت درد شروع ہوجایے یا دل کی دھڑکن تبدیل  ہوجایے تو سمجھ جایں کہ آپ سن اسٹروک کا شکار ہوگیے ہیں۔فوری طور پر ٹھنڈا پانی پئیں لیٹ جائیں ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کریں اگر طبیعت میں بہتری نا آئے تو فوری تو پر ہسپتال جائیں ۔

 



متعللقہ خبریں