کیا آپ جانتے ہیں ۔ 13

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 13

1380665
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 13

 

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ متعدد ممالک میں موہائر کے نام سے پہچانا جانے والا انگورا کپڑا انقرہ کی بکری سے حاصل ہونے والی اُون سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ کپڑا انقرہ سے ہی پوری دنیا میں پھیلا؟

انقرہ کی بکری کا وطن وسطی ایشیاء ہےجسے ترک قبیلے 13 ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ کی طرف ہجرت کے دوران اپنے ساتھ لائے۔ اس وقت اس بکری کی جو نسل موجود ہے اس کی خصوصیات وسطی اناطولیہ سے مخصوص ہیں۔

انقرہ کی بکری چھوٹے قد و کاٹھ اور چھریرے بدن کی مالک ہے اور اسے بلند، خشک اور کم بارانی علاقوں میں پالا جاتا ہے۔ مختلف تاریخوں میں اسے وسطی اناطولیہ کے علاقوں سے بیرونی ممالک میں بھی بھیجا جاتا رہا ہے لیکن یہ جہاں بھی گئی اسی نام یعنی انقرہ کی بکری کے نام سے ہی پکاری جاتی رہی ہے۔ اس بکری سے حاصل ہونے والا انگورا اپنے ریشے کی لمبائی اور معیار کے اعتبار سے دنیا بھر کی ٹیکسٹائل میں بہترین ریشہ مانا جاتا ہے۔ یہ ریشہ سفید، مضبوط، چمکدار، لچکدار اور گرم ہوتا ہے اور آسانی سے رنگا جا سکتا ہے۔ اپنی سیدھی اور ملائم ساخت کی وجہ سے جلدی گندا نہیں ہوتا۔ انقرہ بکری کا انگورا بھیڑ کی اُون، روئی  اور سینتھیٹک  ریشوں کے ساتھ آسانی سے مل جانے کی وجہ سے کپڑا بُننے کی صنعت کے ناگزیر خام مادوں میں سے ایک ہے۔

اس وقت ترکی کے علاوہ جنوبی افریقہ، امریکہ، لیسوتھو، ارجنٹائن، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  جیسے ممالک میں انقرہ کی بکری کی پرورش کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں