پاکستان ڈائری - 06

کشمیر 5 اگست سے دنیا کے سب سے بڑے جیل میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں نا بولنے کی آزادی ہے نا گھر سے نکلنے کی آزادی ہے۔گجرات کے قصائی مودی اور امیت شاہ نے کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا متنازعہ بل لاکر کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ مزید تیز کردیا

1353771
پاکستان ڈائری - 06

پاکستان ڈائری - 06

کشمیر 5 اگست سے دنیا کے سب سے بڑے جیل میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں نا بولنے کی آزادی ہے نا گھر سے نکلنے کی آزادی ہے۔گجرات کے قصائی مودی اور امیت شاہ نے کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا متنازعہ بل لاکر کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ مزید تیز کردیا ۔5 اگست سے منصوبہ کشمیر کے لوگ انٹرنیٹ سے محروم ہیں، انہیں عبادت کرنے سے روکا جارہا ہے،کرفیو عائد ہے،کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوجی جیلوں میں قید کررہے ہیں  بھارتی فوج خواتین کی عصمت دری کررہی ہے ،مریضوں کے لئے ادویات کی کمی ہوگئ ہے،بچے سکول نہیں جاپارہے،خوارک کی قلت ہے۔کشمیریوں پر بھارتی ظلم کا سلسلہ 1947 سے جاری ہے  ۔کشمیریوں کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کریں لیکن اس وقت کے سکھ راجہ نے کانگریس کے ساتھ مل جو سازش کی اس خمیازہ آج بھی کشمیری بھگت رہے ہیں ۔تقیسم ہند میں مسلم اکثریت علاقوں کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہونا تھا لیکن بنئیے،ڈوگرا راجہ اور انگریز نے کشمیر کو بھارت کا ترنوالہ بنا دیا ۔

 پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ کشمیر کے عوام بھی پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواہش مند تھے۔جب بھارتی فوج کشمیر پر چڑھ دوڑی تو پاکستان کے جری جوانوں اور کشمیری عوام نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور کشمیر کا کچھ حصہ آزاد کروا بھی لیا۔ کیپٹن راجہ محمد سرور خان نشان حیدر پنجاب رجمنٹ اور ان کے ساتھیوں نے بھارت فوج کے ناپاک اداروں کو خاک میں ملایا اور مزید پیش قدمی سے روکا اور اڑی کے مقام پر شہادت پائی ۔

کشمیر کی مکمل آزادی قریب تھی لیکن بھارت نے جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کو دہائی دی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا ۔سیز فائر ہوا پاکستان نے اپنی پیش قدمی روک دی لیکن مقبوضہ کشمیر میں آج تک نہ ہی ریفرنڈم ہوا اور بھارتی فوج کا  ظلم و تشدد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔اس پر عالمی برادری،اقوام متحدہ، آو ائی سی ،امریکہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 جنگیں ہوچکی ہیں۔ بھارت نے سیاچن پر محاذ کھول دیا یہ بلند ترین فوجی محاذ ہے۔بیس ہزار فٹ کی بلندی پر سخت پر ہمارے فوجی ملک کی حفاظت کررہے ہیں  ۔بھارت جنگی جنون انہیں چین نہیں لینے دے رہا دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہا ہے جبکہ وہاں کی آدھی آبادی باتھ روم کی سہولت سے محروم ہے ۔  26 جنوری 2019 کو بھارت کے جنگی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی پے لوڈ گرا کر بھاگ گئے ۔اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ۔ایک جہاز کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا اور دوسرے طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا اور پائلٹ ابھی نندن زندہ گرفتار ہوا اور کشمیری عوام نے اس کی وہ درگت بنائی کہ بھارتی فوج کہ منہ پر لگی یہ کالک کبھی مٹ نہیں سکے گی۔بھارتی حکومت اور فوج کو دنیا بھر میں  خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔

کشمیر پر بھارت جتنا ظلم کرلے لیکن جیت کشمیریوں کی ہی ہوگی ۔5 اگست جو مظالم مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے انکی مثال نہیں ملتی ۔اس وقت کشمیر کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے ۔ پاکستان اس وقت ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بہت تندہی سے لڑ رہاہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات اب عالمی دنیا کے سامنے عیاں ہورہے ہیں ۔بھارتی فوج کی بربریت سب کے سامنے آگئی ہے ۔بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے ۔اس ضمن پاکستان اور بھارت میں مذاکرات انتہائی ضروری ہیں ۔ امید ہے عالمی برادری خواب غفلت سے جاگ جائے گی اور کشمیریوں کو جلد استصواب رائے کا حق مل جائے۔عالمی برادری اس وقت مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی چھین لی گئی ہزاروں بچے یتیم ہیں سینکڑوں عورتیں بیوہ ہیں کئ سو نوجوان لاپتہ ہیں  ۔ ہمیں سفارتی سطح پر انڈیا سے جنگ جیتنے کی ضرورت ہے۔جس ملک میں خود علیحدگی کی تحریک کشمیر خالصتان ناگا لینڈ اور دیگر علاقوں میں چل رہی ہوں وہاں پر علیحدگی پسند ہی بھارت کے کتنے ٹکڑے کریں گے یہ وقت بتائے گا۔

 



متعللقہ خبریں