کیا آپ جانتے ہیں ۔ 04

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 04

1340425
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 04

کیا آپ کو معلوم ہے کہ "ساج چائے" نامی جڑی بوٹی ترکی میں قدرتی طور پر پیدا  ہوتی ہے اور اسے بہت سی بیماریوں  کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے؟

 

ساج چائے بحر روم کے ممالک میں اُگنے والی سالویا  نسل کی جڑی بوٹیوں کا عمومی نام ہے۔  دنیا بھر میں اس نسل  کی 900 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ترکی میں پائی جانے والی 97 اقسام میں سے 51  کا شمار مقامی جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے۔

 

ساج چائے اپنے بے شمار فواد کے ساتھ صحت کے حوالے سے ایک معجزانہ خصوصیت کی حامل جڑی بوٹی ہے۔ عوامی حکمت میں سینکڑوں سالوں سے ساج چائے کو نزلے، زکام ،بخار اور نظام ہضم کی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈ، قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر جسم میں پرانی بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

 

تحقیق کی رُو سے ساج چائے بُرے کولیسٹرول میں کمی اور اچھے کولیسٹرول میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی صحت اور قوت یاداشت میں  اضافے کے لئے مفید ہے۔ تاہم اس قدر مفید ہونے کے باوجود اس کا طویل عرصے تک اور زیادہ مقدار میں استعمال صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ حاملہ یا پھر بچے کو دودھ پلانے والی خواتین کو ساج چائے کے استعمال سے روکا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس یا پھر کولیسٹرول  کی ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کو بھی ساج چائے یا اس کی مصنوعات کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔

 

ساچ چائے کو ترکی میں زیادہ سے زیادہ  ہربل چائے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے تازہ پتّوں کو   سلاد یا پھر گوشت  یا مچھلی  کے کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال  کیا جاتا ہے۔ ساج چائے سے حاصل کیا جانے والا خوشبو دار تیل  ادویات، عطریات  اور کاسمیٹکس میں استعمال  کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں