کیا آپ جانتے ہیں ۔ 41

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 41

1303647
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 41

کیا آپ کو معلوم ہے کہ 3 ہزار 300 سو سالہ قدامت کے ساتھ "اُلو بُرن" بحری جہاز آرکیالوجک کھدائی کے دوران منظر عام پر آنے والے قدیم ترین بحری جہازوں میں سے ایک ہے۔

اُلو بُرن غرقاب بحری جہاز کا ڈھانچہ 1982 میں ترکی کے ضلع انطالیہ کی تحصیل کاش  کے جنوب مشرق میں 44 میٹر گہرائی سے برآمد ہوا۔ یہ جہاز کھدائی سے ملنے والے قدیم ترین بحری جہازوں میں سے ایک ہے۔ ماہرینِ آثار قدیمہ کے مطابق بحری جہاز کا تعلق کانسی کے دور سے ہے۔

14 قبل مسیح سے متعلق اس بحری جہاز کو "اُلو بُرن" کا نام دیا گیا ہے۔ اُلو بُرن پر جو بوجھ لدا ہوا تھا وہ تانبے ،قلعی، شیشے اور مختلف ممالک سے آنے والی اشیاء پر مشتمل تھا۔ تاہم ماہرین آثار قدیمہ کے لئے خاص طور پر مرکز توجہ چیز ایک مُہر ہے کہ جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ  مصر کے فرعون آخنتون کی بیوی نفرتیتی کی مُہر ہے۔

تقریباً 45 میٹر کی گہرائی  سے ملنے والا غرقاب اُلو بُرن بحری جہاز آج تک اس گہرائی سے ملنے والے نادر بحری جہازوں میں سے ایک ہے۔ جہاز کی باقیات 44 میٹر سے 52 میٹر گہرائی تک پھیلی ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں