کیا آپ جانتے ہیں ۔ 39

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 39

1299348
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 39

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی میں زبان کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے والے ادارے "ترکی زبان انسٹیٹیوٹ"  کو مصطفیٰ کمال اتاترک  کی ہدایت پر 1932 میں قائم کیا گیا۔

ترکی زبان انسٹیٹیوٹ کو "تحقیقی جمیعت  برائے ترکی زبان "کے نام سے 12 جولائی 1932 کو اتاترک  کی ہدایت پر قائم کیا گیا۔ ادارے کے بانیوں میں شامل سمیع رفات، روشن اشرف، جلال ساحر اور یعقوب قدری اس دور کے اسمبلی ممبران  اور مانے ہوئے ادیب تھے۔

ترکی زبان  انسٹیٹیوٹ ، اپنے قیام سے لے کر اب تک ترکی زبان  پر تحقیقات کرنے اور کروانے اور ترکی زبان کے رواں مسائل  کے ساتھ دلچسپی لے کر  انہیں حل کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

اتاترک نے ترکی زبان پر کی جانے والی تحقیقات  کے ساتھ قریبی دلچسپی لی۔ وفات سے کچھ عرصہ قبل رقم کردہ  وصیت نامے میں  انہوں نے اپنی جائیداد کو ترکی زبان  انسٹیٹیوٹ اور ترک تاریخ انسٹیٹیوٹ کے لئے مختص کر دیا۔ یہ دو ادارے آج بھی اپنا بجٹ اتاترک کی میراث سے حاصل کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں