کیا آپ جانتے ہیں ۔ 38

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 38

1291955
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 38

کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکہ کی ایک تحقیق کے مطابق سیاسی عظمت  و برتری کے حوالے سے دنیا کے تمام حکومتی  رہنماوں  کی فہرست میں ترکی کے رہنما مصطفیٰ کمال اتا ترک  پہلے نمبر ہیں؟

امریکہ میں کینٹکی یونیورسٹی  سے ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر آرنلڈ لُڈ وگ 18 سال سے  ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے جس کا مقصد حکومتی شخصیات  کی قائدانہ صلاحیتوں  کی سائنسی پیمائش  کرنا تھا۔ لُڈ وِگ نے اپنی تحقیق کو "پہاڑوں کا بادشاہ: سیاسی قیادت  کی فطرت" کے عنوان سے کتابی شکل دی۔ اس کتاب میں انہوں نے حالیہ سو سالہ دور  پر اپنی دھاک بٹھانے  والے 377 بڑی سیاسی شخصیات کا جائزہ لیا۔ لُڈ ونگ نے اس تجزئیے کے دوران ، ایک ملک کو نجات دلوانے یا پھر دوبارہ سے متحد کرنے، نیا نظریہ پیش کرنے ، اقتدار  کے دورانیے اور اخلاقی پہلووں کے حوالے سے اپنے زیر غور سیاسی شخصیات کی خصوصیات کا جائزہ لیا۔

ماہرِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر آرنلڈ لُڈ وگ  نے اس تجزئیے کے بعد 377 سیاسی رہنماوں کی فہرست میں ترکی کے رہنما اتا ترک کو پہلے نمبر پر رکھا ۔ اتا ترک کے بعد امریکہ کے صدر روز ویلٹ کو دوسرے اور چین کے رہنما ماو کو تیسرے نمبر پر جگہ دی۔

 



متعللقہ خبریں