ترک پکوان41

انگور کے بھرے پتے (sarma)

1288357
ترک پکوان41

گزشتہ چند ہفتوں سے ترک پکوانوں  کے منفرد ذائقوں میں سے زیتون کے تیل  میں تیار کردہ رولز اور بھری سبزیوں کی تراکیب کو پیش کیا جا رہا ہے تا ہم اس ہفتے ہم اآپ کو انگور کے بھرے  پتوں کی ترکیب  پیش کر رہے ہیں۔

 اس کھانے کے لازمی اجزاء نوٹ فرما لیجیے۔

ڈیڑھ سو گرام انگور کے پتے، تین گلاس پانی، نمک چائے کے تین چمچ، چھ عدد پیاز، ایک پیالی زیتون کا تیل، بیس گرام چلغوزے کی گریاں، ڈیڑھ پیالی چاول، چینی کے دو چائے کے چمچ، کشمش دو چائے کے چمچ،دھنیے کی دس  شاخیں، ایک گھٹی  سویا  کی، پودینہ دس تا پندرہ پتے، دار چینی  پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، پسادھنیا  ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس کھانے کے دو چمچ  اور ایک عدد لیموں

 

ترکیب تیاری: اولین طور پر پتو ں کو دھونے کے بعد ڈنڈیاں علیحدہ کر لیں۔دیگچی میں پانی اور ایک چائے کا چمچ نمک شامل کرتے ہوئے ابالیں۔ابلنے پر پتوں کے نصف کو پانی میں ڈال لیں۔اور چند  مرتبہ پتوں کو ہلاتے ہوئے چار، منٹ تک پکائیں۔باقی نصف کو بھی اسی طرح ابالیں۔ابلنے والے پانی کی پیمائش کر لیں۔تین گلاس تک ہونے تک مزید پانی شامل کریں اور ایک جگہ پر محفوظ کر لیں۔بعد میں پیاز چھیلتے ہوئے باریک باریک کاٹ لیں۔اور تیل اور چلغوزے کی گریوں کے ہمراہ دیگچی میں ٖڈالیں اور اس کا ڈکن ڈھانپتے ہوئے دھمی آنچ پر کبھی کبھار چمچ ہلاتے ہوئے بیس منٹ تک پکائیں۔اس دوران چلغوزے کی گریوں کے زرد پڑنے تک چند مرتبہ ڈھکن ہٹاتے ہوئے چمچ ہلانے کی ضرورت ہو گی۔

بعد ازاں چاول دھونے اور نتھارنے کے بعد دیگچی میں ڈال لیں۔ اور چند بار اس میں چمچ ہلائیں۔باقی ماندہ، نمک، چینی اور ابلے ہوئے پانی کے ڈیڑھ گلاس کو دیگچی میں ڈالتے ہوئے چمچ ہلائیں اور اس آمیزے پر کشمش ڈالیں۔لیکن اس بات کا خیال رہے کہ اگر پانی ٹھنڈا ہو چکا ہے تو اس کو دوبارہ گرم کرنا پرے گا۔ چونکہ دیگچی میں گرم پانی ڈالنا مقصود ہے۔ اس عمل کے بعد دس تا پندرہ منٹ تک پکائیں۔دوسری جانب دھنیا  کو  باریک باریک کاٹ لیں اور پودینے، مصالحے اور لیموں کا رس کے ہمراہ تیار کردہ چاولوں میں شامل کر لیں اور دس منٹ تک اسی طرح چھوڑ دیں۔

تیار شدہ آمیزے کو پتوں کے کنارے پر مناسب مقدار میں ڈالتے ہوئے پتوں کے رولز بنا لیں۔اور ان کو ایک کشادہ دیگچی کے پیندے میں دھنیا اور ڈل کی ڈنڈیوں کو ڈالنے  کے بعد تیار کردہ رولز کو ان پر بڑی احتیاط سے رکھیں۔

پانی ابالتے ہوئے اسے دیگچی میں آہستہ آہستہ انڈیلیں اور پچاس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تناول کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں