چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 35

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 35

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 35

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یونانی اساطیر میں جس "کوہِ ایدا" کا ذکر ملتا ہے وہ موجودہ "قاز پہاڑی سلسلے "میں واقع ہے۔

ہومر نے اپنی معروف  رزمیہ نظم ایلیڈ نے "کوہِ ایدا" یعنی قاز سلسلہ کوہ کو "چشموں سے بھری وحشی حیوانات کی ماں" کے الفاظ سے متعارف کروایا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ اناطولیہ میں چناق قلعے اور بالک ایسر کے اضلاع  کے درمیان واقع ہے اور سمندر کی نیلاہٹوں اور زمین  کی ہریالی اور رنگا رنگی کے ساتھ ترکی کے قابل دید علاقوں میں سے ایک ہے۔

علاقے میں جڑی بوٹیوں کی 800 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں اور یہی نہیں بلکہ قاز پہاڑی سلسلے میں زیر زمین موجود پانی کے ذخائر سب کے سب  میٹھے پانی کے ذخائر ہیں۔

لیکن اس کی جو خصوصیت سب سے اہم ہے وہ یہ کہ یہ پہاڑی سلسلہ آلپس پہاڑی سلسلے کے بعد سب سے زیادہ آکسیجن  ولا دوسرا بڑا  سلسلہ کوہ ہے۔

قاز پہاڑی سلسلہ قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ تاریخی حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی معلوم  تاریخ  2000 قبل مسیح سے شروع ہوتی ہے اور اس کے اطراف میں کثیر تعداد میں  تارِیخی شہروں کے کھنڈرات  پائے جاتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں