ترک پکوان 33

"ریوانی"

1246932
ترک پکوان 33

   ترک پکوان   کے اس   پروگرام میں   آج ہم آپ کو  عثمانی باورچی خانے    کی ایک شیریں سوغات  "ریوانی"   بنانے کی ترکیب بتائیں گے۔ یہ دراصل سوجی سے بنا یا کیک  ہوتا ہے جس پر  چینی کا شیرہ  ڈال کر کھایا جاتا ہے۔ آج بھی یہ میٹھا  گھروں اور ریستورانوں میں   بنایا جاتاہے۔  اس میٹھے کا ماضی  17 ویں صدی    کے  سلطان  مراد چہارم  کے فتح ایریوان      سے منسوب بتایا جا تا ہے ۔ اس  جیت  کی خوشی میں   شاہی محل کے باورچیوں نے  ایک ایسا میٹھا بنانے   کی ٹھانی  جو اس سے پہلے کبھی نہ بنا ہو۔ انہوں نے  اس میٹھے کو  ایریوان   کی فتح سے منسوب کرتے ہوئے ریواننی  کا نام دیا ۔  ترکی کے بعض علاقوں میں اسے اسپنج  کا میٹھا  اور    دہی سے بنا میٹھا  بھی کہا جاتا ہے۔

 

ترکیب کےلیے اجزا٫ کچھ یوں ہیں

 4 عدد انڈے۔

1 گلاس شکر

1 گلاس دہی

1 گلس تیل یا گھی

1 گلاس سوجی

2 گلاس میدہ

1 پیکٹ  کھانے کا سوڈا

1 عدد لیموں  کے چھلکے کدو کش کیے ہوئے۔

4 گلاس شکر

5 گلاس پانی

نصف لیموں   کا رس

2 کھانےکے چمچ کھوپرا

 

 سب سے پہلے شیرہ بنانے کےلیے  شکر  اور پانی کو ایک پتیلے میں  ہلکی آنچ پر 30منٹ تک پکنے کے بعد  اس میں  لیموں کا رس  ڈال کر   چولہے سے اتار لیں۔ بعد ازاں   انڈوں اور  شکر   کو ایک مکسر میں  ڈال کر  اس کا ملیدہ بنا لیں بعد میں اس میں    ترتیب وار تیل  یا گھی ،دہی،ونیلا،لیموں کے چھلکے،سوجی  ، میدہ  اور سوڈا  ملا  کر پھینٹ لیجیئے۔ اب اوون ٹرے    کے پیندے پر مکھن لگا کر  اس آمیزے کو  ڈالیں اور گرم اوون  میں اس ٹرے کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکنے کےلیے 30 منٹ تک رکھ دیں۔   جب یہ آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر   شیرہ  ڈال کر اس کے ٹکڑے کرلیں اور کھوپرا چھڑک کر  کھائیے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں