کیا آپ جانتے ہیں ۔ 31

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 31

1247569
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 31

کیا آپ کو معلوم ہے کہ "تل کاری " ایک ایسا ہنر ہے کہ جس کا آغاز ہزاروں سال قبل اناطولیہ سے ہوا؟

تل کاری  ایک ایسی دستکاری  ہے کہ جس میں سونے یا چاندی کے باریک تاروں سے مختلف ڈیزائن بنا کر ایک تھری ڈائمنشن  نمونہ تیار کیا جاتا ۔   تل کاری سے تیار کی جانے والی چیزیں عام طور پر زیورات  ہیں لیکن دیگر آرائشی چیزیں بھی بنائی جاتی ہیں۔ترکی کے ضلع ماردین سے شروع ہونے والی اس دستکاری میں دستکار اپنے کام میں استعمال ہونے والے ہر طرح کے سامان کو خود تیار کرتا ہے اور جب پورے کام کو ختم کر لیتا ہے تو اس کا استاد اس کی دستکاری کے نمایاں حصے پر تاریخ لکھتا اور دستخط کرتا ہے۔

آرکیالوجیک شواہد کے مطابق نقرئی تلکاری کی تاریخ تین ہزار قبل مسیح  تک جاتی ہے۔ اس فن کو میزوپوٹیمیا جغرافیہ کے باسی سریانیوں نے ایک روایت کے طور پر  جدید دور تک پہنچایا ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے دور میں تل کاری کو بہت مقبولیت حاصل رہی لیکن یہ فن کو اس دور میں بھی سریانیوں  سے مخصوص دستکاری قبول کیا جاتا تھا۔ یہ سوچ ماضی قریب تک برقرار رہی لیکن حالیہ سالوں میں سریانیوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی اس فن سے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں