ترک پکوان 29

"البسان توا "

1240100
ترک پکوان 29

صدائے  ترکی  کے اس پرو گرام میں  ہم  آپ کو  مزےدار ترک کھانوں کی ترکیبیں بتاتے ہیں جو کہ آسان بھی ہیں اور خوش ذائقہ بھی ۔

 

 اناطولیہ  تاریخ بھر مختلف تہذیبوں  اور روایتوں کا مرکز  رہا ہے  جس کا اثر  ترک ثقافت  پر بھی خوب  پڑا ۔ اسی وجہ سے     ترک کھانوں میں   ہر  قسم کے علاقے کا بھی رنگ اور ذائقہ ملتا ہے۔ جنوب مشرقی علاقے میں  عرب  روایتی کھانوں کا اثر  جبکہ مغربی ترکی   میں بلقانی اور بحیرہ روم   کے اثرات  دیکھنے  کو ملتے ہیں۔   آج ہم آپ کو" البسان توا "بنانے کی ترکیب بتائیں گے  جو کہ دراصل   ایک بلقانی پکوان ہے  ۔ اس کھانے  کی تیاری میں  دہی  کا استعمال بھی خوب ہے  تو آئیے    اسے بنانے کے لیے ضروری اشیا کیا ہیں وہ جان لیں۔

 

4 کھانے کے چمچ مکھن

2 کھانے کے چمچ  تیل

1 کلو گرام  چھوٹا گوشت ہڈی والا

10 عدد چھوٹی پیاز

 نصف چھوٹا چمچ نمک

 2 گلاس دہی

2 عدد انڈے کی زردی

  تین چوتھائی کپ  میدہ

1 چھوٹا چمچ سرخ مرچ

نصف چھوٹا چمچ سیاہ مرچ

1 چھوٹا گلاس پانی

 

 سب سے پہلے  مکھن  اور تیل کو ایک پتیلے میں گرم کرلیں  اور اس میں گوشت ڈال  کر  اچھی طرح بھونیں ۔  اس کے بعد   پیاز ڈال  دیں۔ بعد   ازاں    2 تا 3 منٹ بعداس میں  گرم پانی اور نمک ڈال کر   ہلکی آنچ پر  تقریباً 1 گھنٹے تک  پکنے کےلیے   چھوڑ دیں   ۔اس دوران    دہی ،انڈے کی زردی  ،میدہ  اور پانی ایک  پیالے میں ڈالیں ۔ گوشت جب گل جائے تو اس    پر سے  ہڈیاں  اتار لیں  اور گوشت اور پیاز کو  اوون کی طشتری میں رکھیں اور اس پر  سیاہ اور سرخ مرچ چھڑکنے کے بعد   دہی کا آمیزہ ڈال دیں   اور  180   ڈگری سینٹی گریڈ پر  تقریباً 25 منٹ تک اوون میں   پکنے دیں ۔ لیجیئے البستان توا حاضر ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں