ترک پکوان 28

spaghetti اور مسور کی دال کا شوربہ

1236333
ترک پکوان 28

آج  ہم آپ کو    مسور کی دال اور سویوں ( spaghetti) کا  شوربہ بنانے  کی ترکیب بتائیں گے  جو کہ  انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس شوربے میں لحمیات بھی  کوٹ کوٹ کے بھری ہوتی ہیں۔

شوربے کی ترکیب کےلیے آپ کو چاہیئے

1 گلاس  ثابت مسور کی دال

نصف گلاس   spaghetti

1 کھانے کا چمچ مکھن

4 گلاس پانی

1 گلاس گوشت  یا مرغی کی یخنی

4 تا 5 گلاس پانی

نصف پیاز

1 چھوٹا چمچ نمک

 چٹکی بھر خشک پودینہ

1 چھوٹا چمچ  کٹی ہوئی سرخ مرچ

1 کھانے کا چمچ ٹماٹو پیسٹ

 اس شوربے کےلیے اب  دال کو اچھی طرح دھو لیں اور پانی میں  5 تا 6 منٹ تک ابالیں اس کے بعد پانی ک چھان لیں اور پیاز کو  چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ اب مکھن   کو  پگھلا کر اس پیاز کو اس میں بھونیں   ،ٹماٹو پیسٹ ڈال کر اسے مزید  2 تا 3 منٹ تک بھونیں بعد ازاں  اس میں  ابلی ہوئی دال ڈال کر  چند منٹ تک  پکائیں  ۔ا ب اس میں  یخنی ڈال کر  نمک اور دیگر  مصالحے اور پانی  ڈال کر   ابلنے کےلیے چھوڑ دیں  اور  تھوڑی دیر  بعد اس میں  spaghetti ڈال کر   پکنے دیں۔

جب یہ  نرم ہوجائے تو چولے  سے اتار لیں۔ لیجیئے مزیے دار شوربہ تیار ہے ۔ حسب ضرورت اس پر  گرم مکھن اور خشک پودینے کے  ساتھ  نوش فرمائیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں