ترک پکوان 24

کوفتوں کا سالن

1210416
ترک پکوان 24

ترک  پکوانوں  میں  کوفتوں کو خاصی اہمیت حاصل ہے جسے سبھی ذوق و شوق سے  کھاتے ہیں۔

 مختلف ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ ترکی میں کوفتے بنانےکے تقریباً 300 طریقے ہیں جنہیں ان کے  علاقوں کے ناموں  سے منسوب کیا جاتا ہے  مثلاً ازمیر کوفتے،تیکیر داع کوفتے ،سیواس کوفتے وغیرہ ۔

اصل میں کوفتوں کی تیاری    معمولی نوعیت کی ہوتی ہے کہ بس قیمے میں  مصالحے ملائیے  اور لیجیے کوفتے تیار  مگر    منفرد مصالحوں   کی آمیزش اور بنانے کا طریقہ انہیں   انفرادیت بخشتا ہے ۔گزشتہ پروگرام میں ہم نے آپ کو   روایتی کوفے بنانے کی ترکیب بتائی تھی مگر اس پروگرام میں ہم آپ کو  کوفتوں کا سالن  بنانا سکھائیں گے ۔

 

  300 گرام  قیمہ

1 عدد چھوٹی کٹی ہوئی پیاز

1 تا 2 عدد لہسن کے پسے ٹکڑے

1 چائے کا چمچ   باریک بلغور

1 چھوٹا چمچ نمک

 ایک چوتھائی چمچ سیاہ مرچ

 ایک چوتھائی  چمچ زیرہ  پسا ہوا

ایک چوتھائی چمچ  سرخ پرچ پسی ہوئی

2 عدد کٹے ہوئے آلو

2 چمچ میدہ

2 چمچ ٹماٹو پیسٹ

کوفتے بنانےکےلیے سب سے پہلے  قیمے پر بلغور،لہسن ،نمک اور دیگر مصالحے  ڈال کر اچھی طرح ملا لیں  اور 15 منٹ تک  چھوڑ دیں بعد میں  اس قیمے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں  سی بنا لیں  اب میدے کو ایک  ٹرے میں چھڑکیں اور ان کوفتوں کو اس ٹرے میں   ڈال کر اچھی طرح  ہلائیں تاکہ میدہ  مل جائے۔ بعد ازاں ایک  پتیلی میں  پیاز کو گھی یا تیل میں 3 تا 4 منٹ تک پکائیں ۔نرم پڑنے پر    بھنی پیاز میں  ٹماٹو پیسٹ ، نمک اورکٹے ہوئے آلو شامل کرتےہوئے  2 منٹ تک مزید بھونیں ۔بعد میں اس میں گرم پانی  ڈال کر    آلو نرم   یعنی  10 منٹ   تک پکائیں اور اس میں اب کوفتے ڈال کر  ڈھکن رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر 15 منٹ تک مزید پکنے دیں ۔

حسب ضرورت   اس پر خشک پودینہ ڈال کر تناول فرمائیں۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں