کیا آپ جانتے ہیں ۔ 24

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 24

1217458
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 24

کیا آپ جانتے ہیں

پروگرام "کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ سامعین کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں " قلیچ قالقان " یعنی "تلوار ڈھال" وہ واحد رقص ہے کہ جو موسیقی کے بغیر کیا جاتا ہے؟

روایت کے مطابق دنیا میں موسیقی کے بغیر کیا جانے والا یہ واحد رقص 1326 سے قبل ضلع برصا کے محاصرے کے دوران فوجی اپنی  بیزاری کو دور کرنے کے لئے تلواروں اور ڈھالوں کے ساتھ کیا کرتے تھے۔

برصاقلیچ قالقان  رقص کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں رقص کے دوران تلواروں کے ایک دوسرے سے ٹکرانے اور ڈھالوں پر ضرب لگنے سے صوتی ردھم جنم لیتا ہے ۔  تلواروں کی جھنکار اور ڈھال کی ضربوں سے پیدا ہونے والا یہ ردھم رقص کے اپنے سے مخصوص میوزک کا کام کرتا ہے۔ دنیا میں موسیقی کے بغیر کیا جانے والا واحد رقص ہونے کی وجہ سے قلیچ قالقان رقص نہایت درجے خالص قبول کیا جاتا ہے۔ اس رقص کی ایک اور اہم خوبی یہ ہے کہ یہ رقص  تقریباً700 سال کے عرصے سے   بالکل انہی اسٹیپس کے ساتھ اور اسی شکل میں کیا جا رہا ہے کہ جس طرح یہ اپنے اوّلین دنوں میں کیا جاتا تھا۔

 



متعللقہ خبریں