کیا آپ جانتے ہیں ۔ 22

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 22

1212794
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 22

کیا آپ جانتے ہیں

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

سامعین کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی کی ازنیک چینی کاری، جسے موجودہ دور میں متعدد تعمیراتی شاہکاروں کی تزئین و آرائش میں استعمال کیا جا رہا ہے اور یورپ کے مانے ہوئے عجائب گھروں میں نمائش کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں سیرامک کی نادر قسم شمار ہوتی ہے۔

ترکی کے ضلع برصا کی تحصیل ازنیک دور عثمانی کے بڑے بڑے چینی کاری کے مراکز میں سے ایک تھی۔ چینی کاری ترکی کی دستکاریوں کی ایک اہم شاخ ہے اور اس فن کو صرف ملک میں ہی نہیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے۔ چینی کاری کی تاریخ 15 ویں صدی تک جاتی ہے۔

ازنیک کی چینی کاری کو دیگر چینی کاریوں سے منفرد بنانے والی خصوصیت اس کے آمیزے میں شامل عنصر "فیریت" ہے جو کہ اس دور میں تیار کیا جانے والا شیشیہ ہے۔ اس شیشے یعنی فیریت کو تحصیل کوارس اور ازنیک سے نکلنے والی بہت خاص مٹی کے ساتھ ملا کر گوندھا جاتا ہے۔

ازنک چینی کاری کی دوسری اہم خوبی اس کے ڈیزائن ہیں۔ اس کے ڈیزائنوں کو عمودی اور افقی خطوط سے بنایا جاتا ہے علاوہ ازیں رنگوں کو گلکاری کی روغنی تہہ کے نیچے رکھا جاتا ہے۔

ازنک سیرامک کو دورِ عثمانی میں بنائے گئے محلّات، مساجد اور مزاروں کے علاوہ عجائب گھروں اور نجی نوادرات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 2018 میں برطانیہ کے معروف 'کرسٹی' نیلامی گھر میں 15 ویں صدی کی ازنک چینی کاری والی طشتری کو 5.4 ملین پاونڈ میں فروخت کیا گیا۔



متعللقہ خبریں