ترک پکوان 16

وسیع سیم کی پھلی (براڈ بین) کی سبزی

1188006
ترک پکوان 16

اس ہفتے ہم  زیتون کے تیل  میں پکی وسیع سیم کی پھلی جسے انگریزی میں "براڈ بین" کہا جاتا ہے  کی ترکیب بتائیں گے۔ اس پھلی کو  ترکی میں کافی ذوق و شوق سے کھا یاجاتا ہے۔   ترکی میں تقریباً تمام سبزیوں  اور پھلیوں کو زیتون کے تیل میں ہی پکانے کا رواج ہے ۔

تو آئیے اس پھلی کو بنانے کی ترکیب  جانتے ہیں۔

***

 وسیع سیم کی پھلی کو تازہ اور خشک دونوں طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھلی  موسم بہار   میں صرف چند روز کی ہی مہمان  ہوتی ہے  لہذا  اس کا تازہ  استعمال  سب کے من کو بھاتا ہے ۔

 

 1 کلو گرام تازہ پھلیاں

3 عدد پیاز

1 عدد لہسن         کا ٹکڑا

نصف  گلاس زیتون کا تیل

1 کھانے کا چمچ میدہ یا آٹا

1 چائے کا چمچ شکر

1 عدد لیموں کا رس

ڈیڑھ گلاس گرم پانی

1 چھوٹا چائے کا چمچ نمک

5 تا 6 ڈالیں  سویا کی ۔

 

 

 پھلیوں کو  دھو کر  ان کے سر اور نچلے  سخت حصے کو  کاٹ لیں  اور انہیں 2 یا 3 ٹکڑوں میں  تقسیم کر لیں   بعد میں اُن  پر لیموں  والے پانی  میں  ڈال دیں تاکہ  وہ  کالی نہ پڑ جائیں ۔ اب پیاز کو  گول شکل میں اور لہسن کو بھی   کاٹ لیں  ان دونوں کو اب ایک پتیلی میں ڈال کر زیتون کے تیل میں بھونیں  بعد میں   آٹا شامل کرتےہوئے مزید بھونیں ۔اس دوران  پھلیوں کو چھان کر  پتیلی میں ڈال دیں     اور اس  پر شکر،نمک،لیموں کا  رس  اور گرم پانی  ڈالر کت  ہلکی آنچ پر  نرم ہونے تک پکنے  کےلیے چھوڑ دیں۔ پکنے کے بعد اسے ٹھنڈا ٹھنڈا  سویا   کی ڈالوں کے ساتھ تناول فرمائیں ۔

 

 آج ہم نے   آپ کو  وسیع سیم  کی پھلی  یعنی  "براڈ بین"  بنانےکی ترکیب بتائی ۔

 

 



متعللقہ خبریں