کیا آپ جانتے ہیں ۔ 15

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 15

1187452
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 15

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی کے ضلع عاری کی تحصیل دوع بایزید میں واقع اسحاق پاشا پیلس دنیا کا پہلا سینٹرل ہیٹنگ سسٹم والا پیلس ہے؟

اسحاق پاشا پیلس کی تعمیر کا کام 1685 میں شروع ہوا اور 99 سال کے عرصے میں محل مکمل ہو گیا۔ یہ محل ترک طرزِ تعمیر کی عمدہ ترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ محل  کے ساتھ ساتھ یہ ایک سوشل کمپلیکس  بھی ہے اور استنبول توپ کاپی  پیلس کے بعد تعمیر کئے گئے شاندار ترین  محلّات میں سے ایک ہے۔ محل کی تعمیر پر نگاہ ڈالنے سے یہ تائثر واضح طور پر محسوس ہوتا ہے کہ اسے تعمیر کروانے والے جرنیل کی خواہش گرد و پیش اور مرکزی حکومت  کے مقابل طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ سنگی دیواروں کے اندر دکھائی دینے والے خالی حصے اس چیز کے عکاس ہیں کہ محل میں مرکزی   ہیٹنگ سسٹم  موجود تھا۔ اپنی  اس خصوصیت کی وجہ سے اسحاق پاشا  محل کو تاریخ میں دنیا کے پہلے مرکزی  ہیٹنگ سسٹم  والے محل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں