ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 11

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 11

1165136
ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 11

پروگرام "ترکی کے فلاحی ادارے "کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ جیسا کہ آپ کو یاد ہو گا کہ گذشتہ ہفتے ہم نے بیرون ملک مقیم ترک باشندوں  اور ترک کمیونٹیوں کی ڈائریکٹریٹ YTB کے وظائف پروگرام کے بارے میں بعض عمومی معلومات فراہم کی تھیں۔ آج کے پروگرام میں ہم ان سوالات پر بات کریں گے کہ   ان وظائف کے لئے کون درخواست دے سکتا ہے ؟ درخواست جمع کروانے کے لئے کون سی دستاویزات ضروری ہیں اور وظیفہ کن کن پہلووں کا احاطہ کرتا ہے ؟

1۔ضروری دستاویزات

انٹرنیٹ  سے دی جانے والی درخواست میں تمام امیدواروں کو درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات  جمع کروانا ضروری ہے:

  • شناختی کارڈ
  • پاسپورٹ
  • تازہ اتروائی ہوئی تصویر
  • اپنے ملک سے حاصل کردہ متعلقہ امتحان کے نتائج " رزلٹ کارڈ"
  • تعلیمی سند
  • ٹرانسکرپٹ
  • بین الاقوامی امتحانی نتائج ) منتخب کردہ پروگرام کی طرف سے طلب کئے جانے کی صورت میں گریجوایشن ریکارڈ ایگزامی نیشن GRE  اور گریجوایٹ منیجمنٹ ایڈمیشن ٹیسٹ  GMAT وغیرہ(۔
  • لینگویج ٹیسٹ رزلٹ)منتخب پروگرام کی طرف سے طلب کئے جانے کی صورت میں(۔
  • تحقیقی موضوع کی تجویز اور اس بارے میں کی گئی تحقیقات کے بارے میں تحریری نمونہ )صرف ڈاکٹریٹ  کے درخواست دہندوں کے لئے(۔

2۔وظائف کے اہل افراد:

  • ترکی کا وظائف پروگرام تمام ممالک  کے شہریوں کے لئے کھلا ہے۔

3۔وظیفے کے حصول کے لئے ضروری کم سے کم تعلیمی سطح

  • پوسٹ گریجوایٹ کے لئے درخواست دینے والوں کے لئے 70%
  • صحت کے شعبے یعنی  فزیشن، ڈینٹسٹ یا میڈیسن کے لئے درخواست دینے والوں کے لئے 90%
  • ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے لئے 75 %

4۔ٹرکش وظائف کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کیا جانا ضروری ہے:

  • پوسٹ گریجوایٹ کے لئے 21 سال سے کم عمر ہونا
  • ماسٹرز   کے لئے 30 سال سے کم عمر ہونا
  • ڈاکٹریٹ کے لئے  35 سال سے کم عمر ہونا
  • تحقیقی پروگراموں کے لئے 45 سال سے کم عمر ہونا۔

5۔وظائف کن پہلووں کا احاطہ کرتا ہے:

1۔ ماہانہ جیب خرچ

  • پوسٹ گریجوایٹ کے لئے : ماہانہ 700 لیرا
  • ماسٹرز کے لئے : ماہانہ 950 لیرا
  • ڈاکٹریٹ کے لئے : ماہانہ 1400 لیرا
  • ٹرکش لینگویج کے لئے موسم گرما پروگرام: ماہانہ 500 لیرا
  • سرکاری ملازمین اور ماہرین تعلیم کے لئے ٹرکش کمیونیکیشن پروگرام : ماہانہ 2000 لیرا

2 ۔ تعلیمی مصارف

3۔ ایک دفعہ جہاز کے سفر کے لئے دو طرفہ ٹکٹ

4۔ رہائش

5۔ ایک ماہ کے لئے ٹرکش لینگویج کورس

 



متعللقہ خبریں