پاکستان ڈائری- 02

پاکستان ڈائری میں اس بار آٹھ پاکستانی  صحافیوں کا تعارف شامل ہے جو کہ صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے عالمی اور قومی معاملات سے عوام الناس کو آگاہ رکھتی ہیں

1127710
پاکستان ڈائری- 02

پاکستان ڈائری - 02

پاکستان ڈائری میں اس بار آٹھ پاکستانی  صحافیوں کا تعارف شامل ہے جو کہ صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے عالمی اور قومی معاملات سے عوام الناس کو آگاہ رکھتی ہیں ۔ان کے صحافتی کام اور سوشل میڈیا اکاونٹس سے اٹھائی جانے والی آواز کی گونج اقتدار کے ایوانوں تک ہے جہاں سے عوام کی داد رسی کی جاتی ہے۔

 

بے نظیر میر صمد

بے نظیر پاکستان کے معروف ٹی وی چینل اے آر وائی کی ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر ہیں ۔پانچ سال سے وہ نیوز مینجمنٹ کا حصہ ہیں ان کی زمہ داریوں میں ٹی وی کی اردو انگریزی ویب ،موبائل ایپس اور سوشل میڈیا شامل ہے۔بے نظیرنے میڈیا سائنسز میں ڈگری حاصل کی اور وہ یو ایس پاک پروفیشنل پروگرام کے تحت اے بی سی نیوزامریکہ سے فیلو شپ بھی کرکے آئی ہیں ۔ وہ آج کل فل برائٹ پروگرام کے تحت جرنلزم کی اعلی تعلیم ایرزونا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکا سے حاصل کررہی ہیں ۔وہ اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے چترال کی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں ۔اس کے ساتھ سماجی مسائل پر بھی اپنی آواز اٹھاتی ہیں ۔

@BenazirMirSamad

 

فرحت جاوید 

بی بی سی سے منسلک ہیں انکا مین فوکس دفاع، نیشنل سیکیورٹی ہیومن رائیٹس ہے۔وہ پاکستان کے پاور سرکل اور داخلی امور کے حوالے سے اکثر اہم خبریں شائع کرتی ہیں جو کافی دن زیر بحث رہتی ہیں ۔2013 اور 2018 کے الیکشن کور کئے اور خواتین ووٹرز امیدواروں کو بطور خاص فوکس کیا۔وہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ فیلوشپ بھی کرچکی ہیں جن میں فوکس نیوز الاسکا شامل ہے۔انگریزی ادب سے خاص لگاو رکھتی ہیں ۔ماضی میں وہ جیو ٹی وی اور دنیا ٹی وی کے ساتھ منسلک رہی اور اسں وقت وہ بی بی سی کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔آپ عالمی اور علاقائی خبروں سے باخبر رہنے کے لئے انکا ٹویٹر اکاونٹ

 @FarhatJ_BBC 

فالو کرسکتے ہیں ۔

عفت حسن رضوی 

عفت پاکستانی صحافت میں گزشتہ بارہ سال سے اپنی غیر جانب درانہ صحافت کے حوالے سے مشہور ہیں۔وہ مصنفہ بھی ہیں اردو زبان پر انہیں مکمل عبور حاصل ہے۔فاطمہ ثریا بجیا کی سوانح عمری کی مصنفہ ہیں۔عفت کراچی یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ویسٹ منسٹر یونیورسٹی لندن سے صحافت کے شعبے میں فارغ التحصیل ہیں، جبکہ آئینی معاملات ، ملکی و بین الاقوامی سیاست اور اردو لٹریچر  پر ان کی تحریریں مختلف اخبارات و جرائد اور آن لائن ویب سائیٹس کی زینت بنتی رہتی ہیں، عفت آج کل آسٹریلوی نیوز ایجنسی اسپیشل براڈکاسٹنگ سروس سے منسلک ہیں۔انکا ٹویٹر اکاونٹ خبروں تبصروں اور طنز مزاح کی تحاریر سے بھرپور ہے آپ بھی انہیں ٹویٹر پر فالو کرسکتے ہیں ۔

@IffatHasanRizvi 

شازیہ نئیر 

دوہزار چار سے میڈیا سے وابستہ ہیں مختلف چینلز اور میگزین میں بطور رپورٹر اور اسائنمنٹ ایڈیٹر کام کیا ۔صحافتی سیاست کا حصہ ہیں نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹ کا حصہ بن کر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کو اجاگر کیا۔ کھیلوں میں خصوصی دلچسپی لیتی ہیں اسلام آباد میں پاکستان ٹن پن بالنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر خواتین صحافیوں کے لئے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ انٹرنیشنل کانفرنسوں میں پاکستان میں کھیلوں اور صحافت کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ امریکی ادارے فورتھ پلر کے ساتھ پاکستان میں صحافت خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے وہ سماجی مسائل اجاگر کرتی ہیں ۔

@shaznayyar 

 

مدیحہ عابد علی 
 

مدیحہ سن 2008 سے صحافت کے شعبے میں قدم رکھنے والی صحافی ایڈیٹورئل رائیٹنگ سے لے کر ریڈیو، ٹی وی پروڈکشن اور اینکرینگ میں تجربہ حاصل کیا۔ ایکسپریس نیوز اور نائینٹی ٹو نیوز میں اسپورٹس کے شعبے میں اینکرینگ سے لے کر فیلڈ رپورٹنگ، اسکرپٹ رائیٹنگ ، اور پروڈکشن ورک تک سب کام خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے جبکہ اے آر وائے نیوز اور دنیا نیوز کے مقامی چینل لاہور نیوز پر پرائم ٹائم کرنٹ افئیر پروگرامز کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ مدیحہ آج کل دنیا نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ہی وابسطہ ہیں۔ حال ہی میں شامی مہاجرین کی آواز بھی بنیں اور شامی سرحد سے رپورٹنگ بھی کی۔ مدیحہ کےپرائم ٹائم پروگرام ٹاپ اسٹوری میں اجاگر کئے گئے مسائل پر متعدد بار ایکشن لیا گیا ۔ماحولیاتی آلودگی پر کئے گئے ایک پروگرام کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیا اور پبلک پارک پر سڑک بنانے پر  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے پارک کو اصلی حالت میں بحال کروایا۔۔مدیحہ نے نامی گرامی ادارے کینئرڈ کالج سے میڈیا اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ آج کل الیکشن 2018 کی کوریج کی رپورٹنگ اور تجزیہ کاری میں مصروف ہیں۔وہ اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے بھی عوام کی آواز حکمرانوں تک پہنچا رہی ہیں ۔

@MadihaAbidAli

مونا خان

صحافی مونا خان 2009 سے میڈیا کے ساتھ وابستہ ہیں ۔2015 میں انہوں نے جیو نیوز کو جوائن کیا اور وہ فارن آفس اور ڈیفنس کور کرتی ہیں ۔انہوں نے ایم ایسی سی ڈیفینس اینڈ اسٹرٹیجک اسٹیڈیز میں کیا اور ایم فل قاید اعظم یونیورسٹی سے امریکن اسٹڈیز اور انٹرنیشنل ریلشن میں کیا۔وہ آیی سی ایف جے فیلو بھی ہیں۔2015 میں انہوں نے جیو نیوز کو جوائن کیا اور وہ فارن آفس اور ڈیفنس کور کرتی ہیں۔ان کی خبریں  پاکستان اور ہندوستان میں اکثر تہلکہ مچا دیتی ہیں۔ان کی بریک کی گئ خبر پاکستانی طاہر اور بھارتی اعظمی کی پسند کی شادی بہت زیر بحث رہی۔وہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر خبروں کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح سے بھرپور ٹویٹس کرتی ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین کو مختلف آنے والے ایونٹس اور موسمی تبدیلیوں پر بھی آگاہی دیتئ ہیں ۔

@monahwc  

 

تنزیلہ مظہر پاکستان کی معروف ٹیلی وژن جرنلسٹ ہیں۔ دو ہزار دو میں اردو اخبار سے اپنے صحافتی سفر کا آغاز کرنے والی تنزیلہ مظہر گزشتہ سولہ برس میں اخبار، ٹیلی وژن اور ریڈیو کے مختلف اداروں کے ساتھ منسلک رہیں۔  پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو پاکستان، آج نیوز، جاگ نیوز اور کیپیٹل ٹی وی پر پرائم ٹائم حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ عوامی آگہی کے ان گنت پروگرامز کی میزبانی کر چکی ہیں ۔  تنزیلہ مظہر گزشتہ دس برس سے خواتین صحافیوں کی کی ٹریننگ اور صنفی آ گہی پہ  مختلف پروجیکٹس پہ کام کر رہی ہیں۔  تنزیلہ جنوبی ایشیا کی صحافی خواتین کی تنظیم SAWM کے پاکستان چیپٹر کی سیکرٹری جنرل ہیں اور خواتین صحافیوں کے اتحاد کی بین الاقوامی تنظیم کولیشن فار ویمن ان جرنلزم کی رکن ہیں ۔ تنزیلہ سوشل میڈیا باالخصوص ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں ۔ وہ ٹویٹر پر ذیادہ تر معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور سیاسی پیش رفت سے متعلق بات چیت میں شامل ہوتی ہیں۔ صحافتی کام کے علاوہ تنزیلہ شاعری کرتی ہیں  ڈرامہ نگاری اور مختلف فورمز کے لئے مضامین لکھتی ہیں۔ آجکل وہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل نیوز چینل ڈی بی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہیں۔

@TenzilaMazhar 

انعم حمید 

سما ٹی وی میں بطور پروڈیوسر کرنٹ افیئرز کام کر رہی ہیں اور اب وہ نیو نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ انعم کو اس وقت میڈیا میں  کام کرتے ہوئے 8 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرکے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچنگ کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ ڈان نیوز اور اے ٹی وی سے وابستہ رہ چکی ہیں۔  2016 میں انعم نے امریکہ سے انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کی جانب سے فیلو شپ بھی مکمل کی۔انعم سماجی رابطے سائٹ ٹویٹر سے اکثر بریکنگ نیوز صارفین تک پہنچاتی ہیں ۔

@anamhameed 

 

 

 


 

 



متعللقہ خبریں