ترک فلاحی ادارے ۔ 02

ترک فلاحی ادارے ۔ 02

1127208
ترک فلاحی ادارے ۔ 02

پروگرام " ترک فلاحی ادارے" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ ترکی کے فلاحی ادارے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ نے دنیا بھر میں متعدد ممالک اور علاقوں میں مختلف سوشو۔ کلچرل  منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ اس پروگرام میں ہم  "بیرون ملک مقیم ترکوں اور برادر کمیونٹیوں کے محکمے، ہلال احمر اور ترکی کے تعاون و ترقی کے ادارے تیکا " جیسے اداروں کی کارکردگی کا ذکر کریں گے۔ آپ کو یاد ہو گا کہ پہلے پروگرام میں ہم نے تیکا سے متعلق بعض عمومی معلومات آپ تک پہنچائی تھیں۔ آج اور آئندہ ہفتے کے پروگرام میں ہم تیکا کی کاروائیوں کے بارے میں آپ سے بات کریں گے۔

تیکا کیا کر رہا ہے؟

یہ وقف ترکی کی فلاحی اداروں کی حامل تہذیب کا ایک حلقہ ہے اور دنیا کے دور دراز علاقوں  میں انسانی امداد پہنچا کر ترکی کے انسان دوست اور باضمیر ملک ہونے کو عملی شکل میں پیش کر رہا ہے۔

وسطی ایشیاء سے بالقانی ممالک تک، افریقہ سے لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیاء تک ایک وسیع جغرافیے میں ترقیاتی بنیادوں پر اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر ترکی کے تجربات کا دوست ممالک کے ساتھ تبادلہ کر رہا ہے۔

تیکا ،آج تک بیرونی ممالک میں 25 ہزار کے قریب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کر چکا ہے۔  ان ترقیاتی کاموں سے ادارے نے بیرونی ممالک میں ہسپتال، اسکول اور سڑکیں تعمیر کر کے لاکھوں مظلوموں  کی ضرورت کو پورا کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ترکی کے ان ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تیکا کے مکمل کردہ منصوبے تعلیم، صحت، رہائش، ماں اور بچے  کی صحت، زراعت اور مویشی بانی ، رسل و رسائل ، پیداوار، روزگار،   پینے کےپانی  کی فراہمی جیسے متنوع شعبوں سے متعلق ہیں۔ ان تمام منصوبوں کی تہہ میں جو سوچ کارفرما ہے وہ دوست ممالک کو اپنے وسائل کے موئثر استعمال  کے لئے اداراتی و انسانی صلاحیت تک رسائی   میں مدد فراہم کرنا اور طویل المدتی منصفانہ شراکت داری کی بنیادوں پر باہمی  تعاون کو فروغ دینا ہے۔

حالیہ 3 سالوں میں یعنی 2015 سے 2017 کے دوران تیکا نے بالقانی ممالک سے لے کر وسطی ایشیاء تک  اور مشرق وسطی سے افریقہ تک متعدد ممالک میں 250 کے قریب مشترکہ ثقافت و تاریخ کے حامل تاریخی آثار  کی مرمت و بحالی کا کام کر کے ان  تاریخی آثار  کو اپنے پاوں پر کھڑا رہنے میں مدد دی ہے۔

صومالیہ، فلسطین، پاکستان، کرغستان، مولدوویا اور بہت سے دیگر ممالک میں تیکا کی طرف سے تعمیر کئے گئے ہسپتالوں میں لاکھو مریضوں  میں شفا بانٹی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں