ترکی کے جدید دفاعی منصوبے - 07

استنبول بلدیہ  اور  ٹی 3 فاونڈیشن  کی قیادت میں  پہلی بار منعقد ہونے والے   شہری ہوا بازی خلائی  اور ٹکنولوجی  کے فیسٹویل   " ٹیکنو فیسٹ استنبول"  20تا23  ستمبر استنبول میں منعقد ہوا

1060215
ترکی کے  جدید دفاعی  منصوبے - 07

استنبول بلدیہ  اور  ٹی 3 فاونڈیشن  کی قیادت میں  پہلی بار منعقد ہونے والے   شہری ہوا بازی خلائی  اور ٹکنولوجی  کے فیسٹویل   " ٹیکنو فیسٹ استنبول"  20تا23  ستمبر استنبول میں منعقد ہوا ۔ ٹی 3 فاونڈیشن  کے متولی وفد کے چئیرمین   سلچوق  بائراکتار  نے فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ فیسٹویل  قومی ٹکنولوجی   کو متعاف کروانے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ فیسٹویل کے اختتام تک جاری رہنے والے   مقابلوں، سیمنارز  اور کانفرنسوں  میں بحی اس بات کی تائد ہوتی ہے کہ    ملک میں قومی ٹکنولوجی کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

! ترک جنگی امور یونین کے تربیتی منیجر طارقان زنگین  کا ترکی کے جدید دفاعی منصوبوں پر جائزہ پیش خدمت  ہے۔

فیسٹویل میں   حُرکش طیارے نے بھی اپنی  پروازیں کیں ۔ حرکش طیارے  کی پروازوں کا جائزہ لیتے وقت    ترکی کی شہری ہوا بازی میں  اہمیت کی حامل  شخصیت  وجیح حرکش کی زندگی آنکھوں کے سامنے گزر گئی ۔ اپنی نوجوانی ہی کے ایام میں   اہم امور سر انجام دینے والے   وجیح حر کش  کے ساتھ ساتھ  اس پرواز کو بھی دیکھنے والے  نوجوان بھی بڑی ہیجان خیز کیفیت سے  ان مناظر کو دیکھ رہے تھے  اور ان سے بھی ملک کے مستقبل کے بارے میں  بڑی امید قائم ہوچکی  ہیں۔ وجیح اس صورت حال کے  بارے میں کہتے ہیں کہ وہ جب غیر ممالک کا دورہ کرتے تھے تو وہ  غیر ممالک میں اس قسم کے مناظر دیکھا کرتے تھے۔ کوئی بھی کام کرنے سے قبل ملک کے مقامی وسائل کا جائزہ لیتے ہوئے  کام کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ان مقامی وسائل ہی کو دیکھ کر آپ کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔ حر کش کسی دوسرے کے پر لگاتے ہوئے  نہیں اڑنا چاہتا بلکہ   ترکی اپنے مقامی وسائل  کو استعمال کرتے ہوئے  دفاعی شعبے میں  اپنے ہی  پروں   پر پرواز کرنے  پر یقین کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

وجہی حُرکش 1896  میں استنبول میں  پیدا ہوئے، بچپن میں ہی ان  کےو الد کا انتقال ہو گیا ۔  ہمارے ملک کی ہوا پیمائی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں  سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ  آپ ان کے سر پر پڑنے والی ایک ناگہانی کہانی کے بھی ہیرو ہیں۔   ہوا پیمائی تاریخ میں نام سنہری حروف سے درج کیے جانے میں ان  کی لا  تعداد کامیابیاں کار فرما ہیں۔ مثال کے طور پر قفقاز محاذ پر فرائض ادا کرنے کے دوران سن 1917 میں  دشمن کے طیارے کو گرانے والے پہلے ترک پائلٹ تھے۔  اپنے نام کے حامل طیاروں کو  تیار کرنے  والے پہلے  ڈیزائنر تھے، ترکی میں پہلے   فلائنگ اسکول کے بانی  اور پہلی خاتون پائلٹ  کی تربیت کرنے والے استاد محترم بھی تھے۔  آپ پہلی سول ایوی ایشن اکیڈمی  کے بانی تھے۔ ترکی کی پہلی  سول ہوائی فرم   ہ حُرکش  ایئر لائنز انہی نے قائم کی تھی۔  وجہی حُرکش 102 مختلف ماڈلز کے جنگی اور سول طیاروں کے ساتھ پرواز کرنے والے پہلے پائلٹ ہیں۔  1916 تا 1967 30 ہزار کلو میٹر کی پرواز کےساتھ یہ  ریکارڈ  یافتہ بھی  ہیں۔  جنگ آزادی میں آپ نے رضا کارانہ طور پر  حصہ لیا اور  کامیابی گشتی پروازیں کرتے ہوئے   ایک یونانی طیارے کو مار گرایا ۔  احسن خدمات کے صلے میں ترک قومی اسمبلی نے انہیں  نشان ِ استقلال عطا کیا تھا۔

وجہی حُرکش  نے پہلا طیارہ وجہی کے ششم  تیار کیا اور اس کی پہلی اڑان 1925 میں  بھری۔ 29  سالہ ایک  نوجوان نے محدود وسائل  کو بروئے کار لاتے ہوئے ترکی کا پہلا  طیارہ بنایا۔  تا ہم  وجہی حُرکش کو ان کامیابیوں کے صلے میں ایوارڈ دیے جانے کی ضرورت تھی  لیکن ان کو سزا دی گئی۔ بلا اجازت پرواز کے  جواز میں ان کی نصف تنخواۃ کی کٹوتی کر دی گئی  اورحتی دس دن کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔  اس سزا کی وجہ سے انہوں نے فوج سے علیحدگی اخت ان کی نصف تنخواۃ کی کٹوتی کر دی گئی  اورحتی دس دن کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔  اس سزا کی وجہ سے انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر لی۔   اس صورتحال  نے سن 1925 میں شائع کردہ تحریر میں 'ایک فوجی کو ہم فراموش کر چکے ہیں،  میں  نے حکم  عدولی کی تھی" کہتے ہوئے سرزنش کا اظہار کیا تھا۔  سن 1954 میں  اس کی جانب سے قائم کردہ ہوائی فرم حُرکش کو بھی اسی قسم کی ایک پیش رفت کا سامنا کرنا پڑا۔  انہوں نے  ترک  ہوائی فرم کی جانب سے استعمال نہ کیے جانے والے طیاروں کی مرمت کرتے ہوئے ایک فلیٹ تیار کی تھی۔ ان کی پروازوں کو بلا کسی جواز کے منسوخ کر دیا گیا ، طیاروں کا سبو تاژ کیا گیا اور اس طرح  اس کی کامیابی کی راہ میں  رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

وجہی حُرکش نے   قادی کھوئے میں  کرائے پر لی گئی ایک دکان میں شہتیر سے تین ماہ کے عرصے میں "وجہی سولہ" طیارہ بنایا۔  اس کی پہلی اڑان اس نے 1930  میں بھری۔  طیار کردہ طیاروں کی پرواز کے لیے سرٹیفیکیٹس  کے حصول کی خاطر اس نے اس دور کی وزارت ِ اقتصادیات کو درخواست دی۔  وزارت نے " طیارے  کے فنی اوصاف کا جائزہ لینے کے لیے ضروری  عملہ موجود نہ ہونے کے جواز میں  لائسنس کا اجراء نہ  کیا۔ یہ جواب در اصل قومی پیداوار کے راستے کو کن اسباب کی بنا پر کاٹے جانے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

حُرکش ترک  ہوا بازی و خلائی صنعت کی ایک کاوش ہے ۔اس نئے تربیتی طیارے کا منصوبہ مارچ 2006 میں   دفاعی صنعت   کے محکمے   اور ترک ایرو سپیس انڈسٹری  کے تعاون سے شرو ع کیا گیا ۔

  اس منصوبے  کا مقصد   ترک فضائیہ کی بنیادی  ضروریات  پوری کرنے  اور عالمی سطح پر  تربیتی طیاروں کی  تیاری اور ان کے فروغ  میں مدد  کرنا تھا۔

 26 ستمبر 2013   کو  ایک معاہدے کے تحت  حُرکش طیاروں کی سلسلہ وار تیاری  شروع  کرنےکا  ارادہ ظاہر کیا گیا جس کےلیے 3 ماہ بعد  ایک فیصلے کو حتمی  شکل دی گئی ۔ حر قوش اے ای اے ایس اے اور سی 23  سرٹیفکٹس کا حامل ہے، حُرکش بی     جدید ترین آویونکس سے آراستہ ہے   جبکہ  حُرکش سی  پائلٹوں کی تربیت   میں معاون  ہے   جو کہ اپنی ہلکی ساخت اور کم مالیت کی وجہ سے قابل توجہ  بنتا ہے۔

 کامیاب تربیتی پروازوں  کے نتیجے میں  حُرکش اگلے ماہ تک ترک فضائیہ کے حوالے کر دیا جائے گا  ۔  ترک فضائیہ پہلا طیارہ حاصل کرنےکے بعد اسے 3 ماہ کےلیے  مختلف  تجربات کے طابع  رکھے گی  جنہیں بعد ازاں بوقت ضرورت جدید نظام سے آراستہ بھی کیا جا سکے گا۔ امید ہے کہ  اگلے سال  تک  15 طیارے ترک فضائیہ کے بیڑے میں شامل  ہونگے۔

   ترک  ایرو اسپیس  انڈسٹری  کے مطابق ، ان طیاروں   کی ساخت ،اُن کی پائیداری اور کسی  حادثے کےنتیجے میں  اس کی قوت مدافعت سے  وابستہ  ایک 545 صفحات پر مشتمل    تجرباتی  رپورٹ یورپی شہری ہوا بازی   اور ترک ہوا بازی کے محکمے کو روانہ    کرنے کےلیے تیار کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں   طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت   سے متعلق بھی تمام ضروری  شرائط اور طریقوں    کو بھی کاغذی شکل دی گئی  ہے ۔  یہ بھی بتاتے چلیں   کہ  11 جولائی  2016   کو حر قوش          کو بنیادی تربیتی طیارے   کی خصوصیات کے حامل  ٹی ٹی 32-  یورپی سرٹیفیکٹ   بھی مل چکا ہے       جو کہ یورپی معیار کے عین مطابق ہے  ۔یہ پہلا ترک ساختہ طیارہ ہے جسے یورپی شہری ہوا بازی نے تسلیم کیا ہے ۔  بلا شبہ حُرکش کے اس کامیاب سفر نے ترکی کے وقار میں اضافہ کیاہے   جس کا نام    اس  نامور ترک شخصیت  سے منسوب ہے جنہوں نے سن 1925 میں  طیارہ سازی   میں   محدود وسائل  سے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ان کا نام  وجیہہ حُرکش تھا ۔



متعللقہ خبریں