پاکستان ڈائری - 01

پاکستان کے پہاڑی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں سیاح قدرت کے بنائی ان حسین وادیوں کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں اللہ تعالی نے ان کے ملک کو اتنی خوبصورتی سے نوازا

884684
پاکستان ڈائری - 01

امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔لوگوں کی بڑی تعداد پنجاب ،خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے پہاڑی مقامات کا رخ کرتی ہے اور اپنی تعطیلات برف باری انجوائے کرتے ہوئے گزارتی ہے ۔پاکستان کے پہاڑی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں سیاح قدرت کے بنائی ان حسین وادیوں کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں اللہ تعالی نے ان کے ملک کو اتنی خوبصورتی سے نوازا ۔

پاکستانی اور غیر ملکی سیاحوں کی پہلی پسند تو شمالی علاقہ جات میں وادی ہنزہ، وادی کلام ، وادی کاغان ناران، گلگت بلتستان اور خنجراب پاس ہیں لیکن سردی میں وہاں کا راستہ دشوار گزار ہوتا ہے اس لئے سردیوں میں زیادہ تر سیاح مری و گلیات، بھوربن، سوات ،

مالم جبہ، کوئٹہ، وادی نیلم اور زیارت کا رخ کرتے ہیں۔جہاں پہنچنا بھی آسان ہے اور قیام و طعام کی سہولیات بھی اچھی ہیں ۔

کوہ مری 

ملکہ کوہسار کوہ مری سیاحوں کی جنت ہے ۔اسلام آباد سے تیس کلومیٹر کی مسافت پر مری میں سیاحوں کے لئے جدید قیام و طعام کی سہولیات دستیاب ہیں ۔سردیوں میں یہاں خوب برف باری ہوتی ہے جس کے باعث سیاح یہاں کھنچے چلے آتے ہیں ۔بارش، اولے برف باری شہر کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔یہاں پر قدیم پائین ٹری ماحول کو خوشگوار بنانے میں بہت معاون ہیں ۔سیاحوں کی تفریح کے لئے یہاں خصوصی چھوٹی ٹرین اور چیر لفٹ بھی موجود ہے جس سے سیاح پورے مری کی سیر کرلیتے ہیں ۔مال روڈ پر کھانے پینے کے بہت رسٹورانٹس اور خریداری کے لئے دوکانیں موجود ہیں ۔

بھوربن 

مری سے تقریبا 9 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا ہل اسٹیشن ہے۔اسکی کی اونچائی چھ ہزار فٹ کے قریب ہے ۔یہاں پر چنار، چیڑ کے درخت خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔بھوربن میں بنے ہائکنگ ٹریکس سیاحوں کی اولین پسند ہیں ۔یہاں پر قائم فائیو سٹار ہوٹل بھی اس مقام کی کشش میں مزید اضافہ کرتا ہے سیاح گلیات کی سیاحت کے وقت بھوربن قیام کو ترجیح دیتے ہیں ۔

سوات 

برف باری دیکھنے کے شوقین سیاح سوات کے بھی دیوانے ہیں ۔خیبر پختونخواہ میں واقع وادی سوات کو پاکستان کا سوئٹزلینڈ بھی کہا جاتا ہے۔سوات میں 50 کے قریب جھیلیں اور بہت سی چراگاہیں ہیں ۔سوات کے پھل جن میں سیب اور آڑو زائقے میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔دریائے سوات کی لذیذ مچھلی اور آگ کا الاو موسم کے لطف میں اور اضافہ کردیتا ہے۔سوات میں سیدو شریف کے قریب سفید محل اور مالم جبہ ہل اسٹیشن سیاحوں  کا سب سے پسندیدہ مقام ہے۔مالم جبہ میں چیر لفٹ بھی موجود ہے اور وہاں سکی ریزورٹ بھی ہے۔

تاہم سردیوں کی تعطیلات پلان کرنے سے پہلے موسمی حالات ، ہوٹل ریزرویشن ضرور کروائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جائے۔



متعللقہ خبریں