عالمی معیشت26

عالمی قرضوں کے ادارے اور ترک معیشت

761535
عالمی معیشت26

ترک معاشی ترقی کی شرح نمو کا تناسب سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں 5 فیصد رہا  جس  کے نتیجے میں  اقتصادی  منڈیاں جانبر ہو گئیں حتی اب  عالمی ادارے fitch نے بھی   ترک  اقتصادیات  کو مثبت اور مستحکم  قرار دیا ہے ۔

  ادارے نے اس ماہ اپنی  عالمی اقتصادی جائزاتی رپورٹ میں   ترکی کی شرح نمو  میں  تیزی  کا حوالہ  دیا  جو کہ  اس کے گزشتہ منفی بیانات کی تلافی کرتا ہے  جس میں اس نے   معاشی ترقی کی رفتار کو 2٫3 فیصد کے لگ بھگ قرار دیا تھا ۔

  بہر حال   سال رواں کی  پہلی سہ ماہی کے دوران 5 فیصد  کا اقتصادی اضافہ   حکومت کی  بر وقت  اور مفید پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس میں ترک بینکوں کا بھی عمل دخل رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  15 جولائی   کی ناکام بغاوت کے بعد  فیچ اور دیگر عالمی اداروں  نے فوراً  ترکی کی  اقتصادی زبو حالی کا دم بھرتے  ہوئے اس کی معیشت کو غیر تسلی بخش قرار   دینا شروع کر دیا تھا  مگر اس کے بر عکس   ترکی نے   ایک نئے عزم  اور جذبے سے اپنی معیشت کو سہارا دیا  اور  حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا ۔

 حکومتی کردار اس بارے میں  کافی اہم رہا ہے  جس نے اصلاحاتی نفاذ  اور  سیاسی تدبر سے کام لیتے ہوئے  معیشت  کے پہیے کی رفتار بڑھانے میں مدد کی ۔ علاوہ ازیں  اس وقت ترکی کی اقتصادی ترقی  کا شمار  جی ٹوئنٹی میں بھارت اور چین کے بعد   اور  اوا ی سی ڈی ممالک میں سبک رفتار ترقی کے لحاظ سے    کافی نمایاں  ہے ۔

   دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوتےہوئے اپنی  معاشی  ترقی کا سکہ جمانا    ایک قابل تعریف  اقدام ہے  جس سے مقابلے بازی کا رحجان بھی تقویت پائے گا۔ اس  کارکردگی کی  روشنی میں   سال رواں کی پہلی سہ ماہی   نے ثمرات ظاہر کرنا شروع کر دیئے  جو کہ عالمی اداروں     کے جائزات کو غلط ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔

16 اپریل کے عوامی ریفرنڈم    کے نتائج سے  ترکی ایک نئے سیاسی و  معاشی استحکام  کے    راستے پر چل پڑا ہے اور امید ہے کہ صدارتی نظام کے نافذ ہوتے ہی  ملک سے افسر شاہی   اور  غیر ضروری     ضوابط کا خاتمہ ہوگا اور ملک  میں غیر ملکی سرمایہ  کاری کا رحجان بڑھے گا۔

 واضح رہے کہ اس معاشی ترقی  کے  تسلسل میں ایک  مستحکم اور ترقی یافتہ ترکی  اپنے اہداف تک رسائی حاصل کرنے میں مصروف نظر آتاہے     اور امید ہے  اس کا یہ سفر مستقبل میں بھی  جاری رہے گا۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں