راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 19

بینکاری کے سیکٹر  میں ہونے والی پیش رفتوں ، غیر ملکیوں کی اس سیکٹر کے ساتھ دلچسپی  اور ترکی کی اقتصادیات میں اس سیکٹر کی اہمیت

488120
راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 19

پروگرام " راہِ ترقی پر گامزن ترکی" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم آپ سے بینکاری کے سیکٹر  میں ہونے والی پیش رفتوں ، غیر ملکیوں کی اس سیکٹر کے ساتھ دلچسپی  اور ترکی کی اقتصادیات میں اس سیکٹر کی اہمیت کے بارے میں بات کریں گے۔

 

جیسا کہ اس سے قبل کے پروگراموں میں بھی ہم نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے بینکاری کے سیکٹر کی پیش رفت نہایت اہمیت کا حامل  موضوع ہے۔  ملک کے اندر بچت اور سرمایہ کاری میں اضافے میں  بینکاری کا سیکٹر بنیادی اداروں میں سے ایک ہے۔ بینک ، بچت کرنے والے شہریوں  کی بچتوں کو استعمال کرنے میں مدد کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کے خواہش مند انٹر پرائزروں کے لئے قرضوں کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ بینکاری سیکٹر کا ترقی یافتہ ہونا   اور رقابت کے لئے کھُلا  ہونا ،شہریوں کے لئے زیادہ بہتر  خدمت ، منافع کی بلند  شرح اور انٹرپرائزروں کے لئے طویل المدت  کم شرح سود  کے قرضوں کا مفہوم رکھتا ہے ۔اس  کے علاوہ  کریڈٹ کارڈ ،  کارڈ سے ادائیگی اور آن لائن بینکاری جیسی نئی بینکاری خدمات  کی مدد سے ملک کا تجارتی حجم زیادہ بڑھ رہا ہے۔

 

ترکی ایسے ممالک میں سے ایک ہے کہ جن میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ بینکاری نظام  نے بھی ترقی کی ہے۔  ترک بینکوں  کا ،سال 2008 کے عالمی مالیاتی بحران میں سے معمولی نقصان کے ساتھ نکل آنا  اور اس کے بعد اعلیٰ  کارکردگی کا مظاہرہ کرنا متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ ترکی کی طرف مبذول کرنے کا سبب بنا۔ علاوہ ازیں ترکی کی ترقی پذیر اقتصادیات کے ساتھ ترقی کرتے  بینکاری سیکٹر میں کام کرنے کے لئے  غیر ملکی سرمایہ کار بینک کھولنے کا لائسنس حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ گذشتہ دنوں لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے بینکوں میں دنیا کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک کے بھی شامل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک آڈٹ اینڈ ریگولیشن کونسل  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق  دنیا کے  ساتویں اور چین کے  دوسرے بڑے بینک  ، بینک آف چائنہ  BOC   نے ترکی میں بینک  کھولنے کے لئے اداراتی اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔ چین کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ICBC  نے بھی گذشتہ سال ترکی کے ٹیکسٹائل  بینک کے حصے خرید کر ترکی میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ترکی کے نائب صدر مہمت شیمشیک    نے بھی  اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور اقتصادی استحکام  والی ساخت،  کی وجہ سے غیر ملکی سرمائے والے بینکوں  کی ترکی کے بینکاری سیکٹر کے ساتھ دلچسپی میں  اضافہ  ہو رہا ہے۔  فراہم کردہ دیگر معلومات کے مطابق بین الاقوامی پلیٹ فور م میں  سب سے زیادہ خدمات دکھانے والا چین کا بینک ، بینک آف چائنہ ترکی میں سال  2011 سے لے کر اب تک  اپنے ایک نمائندہ دفتر کی مدد سے کاروائیوں کو  جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بینک سرمائے  کی مقدار کے حوالے سے دنیا  کے ہزار بڑے ترین بینکوں میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ سال 2014 کی عالمی  حوالے سے بڑی کمپنیوں کی "گلوبل 500 " فہرست میں 59 ویں نمبر پر ہے۔

 

نتیجتاً  کسی ملک  کا ترقی یافتہ بینکاری سیکٹر  ،   ملک کے شہریوں  کو اور سرمایہ کاروں کو زیادہ معیاری خدمات کو زیادہ کم مصارف کے ساتھ استعمال کر سکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بچت کرنے والے زیادہ اچھی خدمات  اور زیادہ  بہتر منافع  کی شرح حاصل کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ طویل المدت  اور کم مالیت کے قرضے استعمال کر سکتے ہیں۔ لہٰذا بینکاری سیکٹر ملکی اقتصادیات کے بڑھنے  اور سرمایہ کاریوں میں اضافے  میں مددگار ہوتا ہے۔ ترکی بھی ترقی پذیر اقتصادیات کے ساتھ تیزی سے ترقی کرنے والے  اور اعلیٰ صلاحیت والے بینکاری سیکٹر  کا مالک ملک ہے۔ سال 2008 کے عالمی مالیاتی بحران سے کم ترین نقصان کے ساتھ مزید تقویت حاصل کر کے نکلنے والا   ترک بینکاری سیکٹر  متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مرکز توجہ بنا ہوا ہے۔ دنیا کے بڑے ترین سات بینکوں میں سے ایک BOC کے کاروائیوں کا آغاز کرنے سے بینکاری سیکٹر میں  رقابت اور خدمات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔ اس طرح ملکی اقتصادیات میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خوشحالی کے درجے میں بھی اضافہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں