راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 11

ترکی میں روزگار ، روزگار کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیاں اور مزدور اور مزدور کی تلاش کرنے والے ادارے

450655
راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 11

پروگرام " راہِ ترقی پر گامزن ترکی" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج کے پروگرام میں ہم آپ سے ترکی میں روزگار ، روزگار کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں اور مزدور اور مزدور کی تلاش کرنے والے اداروں کے بارے میں بات کریں گے۔


ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں عوام کی خوشحالی اور اقتصادی پھیلاو کو یقینی بنانے کے لئے سرمایہ کاریاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ سرمایہ کاریوں کی طفیل ملک کے شہری روزگار کے امکانات حاصل کرتے ہیں جس سے ملک کی خوشحالی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ممالک روزگار میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاریوں اور روزگار میں اضافہ کرنے والی پالیسیوں کو اختیار کرتے ہیں۔ سال 2008 میں عالمی مالیاتی بحران کے بعد امریکہ سے لے کر جاپان تک تقریباً تقریباً تمام ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں روزگار میں اضافے اور بے روزگاری کی شرح میں کمی کے لئے مختلف پالیسیاں اختیار کی گئیں۔ ترقی پذیر ممالک نے مرکزی بینکوں کی مدد سے زرِ محفوظ کے بغیر کرنسی چھاپ کر اقتصادیات میں تیزی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ خاص طور پر امریکہ نے بحران سے نکلنے کے اشارے کے طور پر بے روزگاری کی شرح کو 6 فیصد سے نیچے لانے کا ہدف قائم کیا۔ لیکن اس کے باوجود یورپی یونین کے ممالک میں روزگار اور اقتصادی ترقی میں ضروری بڑھوتی نہیں ہوئی۔

ترکی بھی ترقی پذیر اقتصادیات میں شامل ملک ہے جس نے سال 2023 تک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کا ہدف قائم کیا ہے۔ اس موضوع پر ملک میں اقتصادی بڑھوتی اور روزگار میں اضافے پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل کی گئی اور تشکیل کی جا رہی ہیں۔ ملازمین اور ملازمتوں کی تلاش کا ادارہ İSKUR روزگار کی فراہمی سے متعلق پالیسیوں کے اطلاق اور تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ İSKUR کا بنیادی ہدف ملک میں ملازمین اور آجروں کو ایک دوسرے سے ملانا، ملازمین اور آجرین کے مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان مسائل کے حل کی پالیسیاں بنانا ہے۔ حالیہ سالوں میں ترقی پانے والی ملکی اقتصادیات کے ساتھ باصلاحیت ملازمین کی ضرورت کے موضوع پر درپیش مسائل کا حل بھی ان پالیسیوں میں مرکزی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ وزیر محنت و سماجی تحفظ سلیمان سوئے لُو نے ایک اجلاس میں ترکی میں پیدا کی جانے والی روزگار کی مقدار اور اس میں İSKUR کے کردار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ وزیر محنت سلیمان سوئے لُو نے کہا کہ حالیہ 11 سالوں میں ترکی میں روزگار کی حوصلہ افزائی کے لئے 58 بلین کے وسائل مختص کئے گئے اور اس دورانیے میں روزگار کی شرح 20.5 فیصد سے بڑھ کر 20.7 فیصد ہو گئی۔ سال 2016 میں بھی حکومت کے فعال لیبر پاور پروگراموں سے 2 لاکھ افراد استفادہ کریں گے۔ وزیر محنت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق گذشتہ سالوں میں اضافی طور پر لیبر پاور تحریکی پروگراموں سے اب بینک، لیبر یونینز، پیشہ وارانہ یونٹیں اور ٹریڈ چیمبرز جیسے ادارے بھی استفادہ کر سکیں گے۔

İSKUR ترکی میں روزگار میں اضافے اور آجروں کی خواہش کے مطابق باصلاحیت لیبر کی فراہمی کے لئے مختلف پروگرام چلا رہا ہے۔ان منصوبوں کے دائرہ کار میں نوجوانوں کو سرمایہ کاری کرنے پر مائل کرنے کے لئے " پریکٹیکل انٹرپرینرشپ ٹریننگ پروگرام " اور آجرین کی باصلاحیت لیبر کی طلب کے لئے " آن دی جاب ٹریننگ پروگرام" کے ساتھ سب سے زیادہ دلچسپی لی گئی۔


حاصل کلام یہ کہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے لئے روزگار کے ذرائع کا پیدا کیا جانا اور اقتصادی بڑھوتی کا جاری رہنا ملک کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے ایک اہم موضوع کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لئے سال 2008 کے اقتصادی بحران کے بعد ترقی یافتہ ممالک نے متعدد پالیسیوں کی مدد سے روزگار میں اضافہ کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ ترکی سال 2008 کے بحران سے سب سے کم متاثر ہوا۔ اس کے باوجود 2023 کے اہداف کے دائرہ کار میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں داخل ہونے کے لئے ترکی اپنی اقتصادیات میں ترقی کے لئے روزگار میں اضافہ کرنے والی متعدد حوصلہ افزائی کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ معیاری لیبر پاور کی دستیابی کے لئے بھی حوصلہ افزائی کے پروگراموں کی بنیادیں تشکیل دے رہا ہے۔ روزگار کی پالیسیوں کے موضوع پر İSKUR ملک میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ İSKUR کے لیبر پاور کے ساتھ تعاون پروگراموں کے لئے حالیہ 11 سالوں میں 58 بلین لیرا کے وسائل خرچ کئے گئے اور روزگار کی شرح میں 7 فیصد کی شرح سے اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ اضافی طور پر سال 2016 میں بھی لیبر پاور حوصلہ افزائی پروگرام کے دائرہ کار میں 2 لاکھ افراد کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ملک کے شہریوں کی خوشحالی کے درجے میں اضافے کے لئے آئندہ ٹرم میں بھی ضروری سرمایہ کاریوں اور روزگار پروگراموں کی حوصلہ افزائی سے ترکی کی اقتصادی ترقی میں تیزی لائی جائے گی۔



متعللقہ خبریں